Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

قیمت آسمان پرپہنچ گئی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد جہاں ڈالر کی قیمت نیچے آنا شروع ہوئی تو دوسری جانب سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ تفصیلا ت مطابق شہریوں کا کہناہے کہ چند روز قبل ٹماٹر 100 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا لیکن اتوار بازار اور مارکیٹ میں اس کی قیمت اب 100 روپے پر پہنچ چکی ہے جبکہ اس کی کوالٹی بھی اچھی نہیں ہے ، لہسن کی قیمت 100 روپے اور ادرک کی قیمت 120 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ناجائز منافع کمانے والے بیوپاریوں کے خلاف کارروائی کرے اور اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کروائے ۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان

ہیلمٹ پہننے سے انکار

Published

on

sikh

پاکستان میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پگڑی ان کے سرکا تاج اورمذہبی معاملات کا حصہ ہے تاہم وہ پگڑی کے اوپرکوئی اور چیز پہننے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ عدالتی احکامات سر آنکھوں پر لیکن دنیا بھر میں سردار جو پگڑی پہنتے ہیں یہ ایک طرح کا ہیلمٹ ہی ہے، ہیلمٹ پہننے کا مقصد بھی یہ ہوتا ہے کہ خدانخواستہ کسی حادثے کی صورت میں سرچوٹ لگنے سے محفوظ رہ سکے۔

انھوں نے بتایا بھارت سمیت ایسے تمام ممالک جہاں سکھ کمیونٹی آباد ہے وہاں خاص قسم کی عینک تیارکی جاتی ہے جس سے چہرہ ڈھانپنے میں مدد ملتی ہے۔واضع رہے کہ سکھوں کے احتجاج کی وجہ سے ہمسایہ ملک بھارت میں سپریم کورٹ نے سکھوں کے ہیلمٹ پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔

Continue Reading

پاکستان

غیر ملکی دوروں کا آغاز

Published

on

mran khan

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہوگئے، اس سلسلے میں وہ کل سے 3 غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔وزیراعظم عمران خان پیر 22 اکتوبر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کر رہے ہیں، پہلے وہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔28 اکتوبر کو وزیراعظم ملائشیا روانہ ہوں گے جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم 29 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور 3 نومبر کو سہ روزہ دورے پر چین چلے جائیں گے جہاں وہ سی پیک اور معاشی تعاون پر مذاکرات کریں گے۔

Continue Reading

پاکستان

جعلی ڈگریاں فروخت کرنیوالا ٹیچر

Published

on

fake degree

اینٹی کرپشن حکام نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی  اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں، جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں