وزرا کے ناموں پرغور

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 29, 2018

چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی اور کابینہ ارکان کے ناموں پر غور کیا گیا۔ عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، شوکت یوسفزئی کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ دوسری جانب مرکز میں حکومت سازی اور کابینہ ارکان کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کراچی کے اہم رہنما بھی بنی گالہ پہنچے جن میں علی زیدی،فیصل واڈا،عمران اسماعیل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.