صحتیابی کیلئے دعا

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 29, 2018

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہونے پر انھیں اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل بھی نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبعیت خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں ان کا معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اس صورتحال انہیں زیادہ دن جیل میں گزارنے نہیں دے گی اور جلد یا بدیر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑے گا۔ بعد ازاں پمز ہسپتال کے پانچ رکنی بورڈ نے نواز شریف کا جیل میں تفصیلی معائنہ کیا تھا اور بعض ٹیسٹ بھی کیے تھے۔ ڈاکٹرز کی رائے تھی کہ نواز شریف کی حالت بہتر نہیں ہوتی تو انھیں انجائنا کا دورہ پڑنے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.