کریڈ ٹ نوازشریف کا

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 29, 2018

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز قوم کی خاطر جیل گئے ، ن لیگ آج بھی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز قوم کی خاطر جیل گئے ، ن لیگ آج بھی پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی ۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ ایک طوفان سے نکل کر آئے ہیں ۔آپ سب نے جان لگائی ہے جو ہار گئے یاہرائے گئے ۔ اس بات کا کریڈ ٹ نوازشریف کو جاتا ہے جو عوام کی خاطر جیل گئے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.