Connect with us

پاکستان

عمراخان پسندیدہ کٹھ پتلی

Published

on

عمراخان پسندیدہ کٹھ پتلی

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کی پسندیدہ کٹھ پتلی ہیں ،جنہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے بہت سمجھوتے کر لیے ہیں ۔انٹر ویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان پر آرمی کی کٹھ پتلی کا الزام لگتا ہے کیا یہ الزام درست ہے اس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان پسندیدہ کٹھ پتلی ہیں ،انہیں وزارت اعظمی حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ بیتابی ہے اور جب کوئی بیتاب ہوتا ہے تو پھر اسے سمجھوتے بھی کرنے پڑتے ہیں ۔ اینکر پرسن نے پوچھا آپ ان کی سابقہ اہلیہ کے طورپر انہیں جانتی ہونگی کیا وہ عظیم لیڈر بن سکتے ہیں ؟اس پر ریحام خان نے کہا عمران خان ایک بڑے سلیبرٹی تھے اور انہوں نے پاکستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوایا تھا ، اس لیے وہ گزشتہ 40 سالوں سے ہماری زندگیوں کا حصہ تھے لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں عمران خان کے اندر تبدیلی آئی ہے ،ان کے اندر بہت زیادہ جلد بازی ہے اور وہ بہت سے فیصلے سوچے سمجھے بغیر کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ بیتابی سے کسی چیز کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر آپ کوبہت سے سمجھوتے بھی کرنا پڑتے ہیں اور گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عمران خان نے بھی بہت سے سمجھوتے کیے لیکن یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ میں ان کے گھر میں رہی ہوں ،اس لیے مجھے اندر کی معلومات تھیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 2013میں عمران خان کو ووٹ دیا تھا لیکن اس کے بعد ہمیں بہت سے موقعوں پر مایوسی ہوئی ،مثال کے طور پر وہ پارٹی میں ایسے رہنماﺅں کے لے آئے جو سٹیٹس کو کا حصہ تھے ۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے وکٹری میں بہت اچھی اچھی باتیں کیں،آپ ان باتوں میں کوئی غلطی نہیں نکال سکتے لیکن میں جانتی ہوں ہم نے پہلے بھی بہت بار یہ باتیں سنی ہیں ،عمران خان نے 2013میں کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاوس کو لائیبریری میں تبدیل کردیں گے اور خواتین کے حقو ق کے حوالے سے بہت باتیں کیں لیکن گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے خیبر پختونخواہ میں خواتین تحفظ بل منظور نہیں کیا ۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں