Connect with us

پاکستان

نشہ کسی کا نہ ہوا

Published

on

نشہ کسی کا نہ ہوا

پشاور کے علاقہ سہیل آباد میں دوست کے گھر آنے والے عمر سجاد اور اس کی ساتھی لڑکی عائشہ نے میزبان آصف کے ساتھ مل کر رات کو زیادہ مقدار میں آئس کا نشہ کیا جس کی وجہ سے دونوں مہمانوں کی موت ہوئی جبکہ آصف بے ہوش ہو گیا، عائشہ کے بھائی نے نعش وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ایس پی پشاور سٹی سرکل شہزادہ فاروق کوکب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گھر میں آصف اس کا دوست اور ایک لڑکی بے ہوشی کی حالت میں پڑے تھے جس پر ہم نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کردی۔ میزبان کے والد دوست محمد کے مطابق ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے دوران آصف کو بے ہوش جبکہ دیگر دو کو مردہ قرار دے دیا-

پاکستان

مبارک باد

Published

on

مبارک باد

صدر، وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں، ہمیں اپنے تمام تر مفادات اور تعصبات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے جو معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں، ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے، ہمیں وطن کے ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس، نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن اور ترقی عطا کرے-

Continue Reading

پاکستان

کون نااہل کرے

Published

on

کون نااہل کرے

عید ایسا تہوار ہے جس میں بچوں کی عید ہو جاتی ہے ایسے میں کئی ایسے واقعات ہو جاتے ہیں جنہیں آپ چاہ کر بھی نہیں بھول پاتے۔ ایسے ہی عید کے موقع پر انٹرنیٹ پر ایک وڈیو بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے جس میں بچی عید کے پیسے نہ ملنے پر ماں سے ناراض ہو جاتی ہے وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کی والدہ بیٹی کو ڈھونڈتے ہوئے اس کے پاس آجاتی ہے اور کہتی ہے کہ عید کے موقع پر تو میری مدد کر دو جس پر بچی کہتی ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام نہیں کرنا آپ کے مہمانوں نے آپ کے بیٹے کو پیسے دیئے تو اپنے بیٹے سے ہی کام کروا لیں۔ ماں کہتی کیا ہوا فاطمہ وہ چھوٹا بچہ ہے اس لئے پیسے دے گئے جس پر بچی بہت اچھے انداز سے کہتی کہ غضب خدا کا ماما کیا زمانہ آگیا ہے دو بچے ہیں تو دونوں کو پیسے دے دیں ایک کو پیسے دے کر فارغ ہو گئے جس پر ماں کہتی فاطمہ جو چھوٹا ہوتا ہے اسے لوگ پیسے دے کر جاتے ہیں پہلے آپ چھوٹی تھی لوگ آپ کو پیسے دے کر جاتے تھے جس پر لڑکی ماں سے پوچھتی ہے کہ تو پھر وہ میرے پیسے کہاں ہیں ماں کہتی وہ تو میں نے استعمال کر لئے تو بچی غصے سے کہتی ماما جی آپ مجھے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز لگ رہی ہیں، جس طرح انہوں نے قوم کا پیسہ لوٹا ہے اس طرح آپ نے میرا پیسہ لوٹ لیا، ماما آپ کو کون نااہل کرے، توبہ توبہ۔ جس پر ماں کہتی کہ توبہ تم کتنی سیاسی ہو گئی ہو میں خود اٹھا لوں گی برتن۔

Hahahahahahahahshahahahahahshshaha

Posted by Burhaan Channel on Tuesday, 21 August 2018

Continue Reading

پاکستان

عید الاضحیٰ محبت وایثارکا دن

Published

on

عید الاضحیٰ محبت وایثارکا دن

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کے پی کے اور پاکستانی عوام کے نام پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید کے موقع پر خیبرپختونخوا اور پاکستانی عوام کے نام پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں اردگرد کے غربا کو بھی شریک کریں عید قربان انسانیت سے محبت اور ایثار کی تجدید کا دن ہے حکومتی پالیسیوں سےترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔

Continue Reading

مقبول خبریں