Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

سلنڈر دھماکے

Rashid Saeed

Published

on

شیرشاہ کالونی میں دکان کے اندر سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی کے جناح روڈ پر دکان میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی، دھماکے سےدکان کے اطراف کھڑی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو عباسی اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا اور دھماکا ابتدائی طورپر سلنڈر کا لگتا ہے۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان

2 سال سے تشدد

Published

on

kinza


راولپنڈی میں تشدد کا نشانہ بنائی گئی 11 سالہ گھریلو ملازمہ کی بہن کا دعویٰ ہے کہ مالک اور مالکن کنزہ کو 2 سال سے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ واپس نہیں جانا چاہتی تھی اور پڑھنا چاہتی تھی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی ولایت کالونی میں خاتون سرکاری افسر عمارہ ریاض اور ان کے خاوند ڈاکٹر محسن کی جانب سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ کنزہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس کا نوٹس لیا تھا۔

فیصل آباد کے علاقے سمندری کی رہائشی کنزہ کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے، جہاں اس کے والد نے 3 سال پہلے محض 5 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر اپنی 11 سالہ بیٹی کنزہ کو ملازمت کے لیے راول پنڈی بھیجا تھاکنزہ کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ شروع کا ایک سال تو سکون سے گزرا لیکن گزشتہ دو سالوں سے کنزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، جب تشدد زیادہ بڑھا تو اُس نے بھاگ کر پڑوسیوں کے گھر میں پناہ لے لی تھی۔

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس سمندری سے کنزہ اور اس کے والد کو لے کر راولپنڈی چلی گئی ہے، تاکہ حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

Continue Reading

پاکستان

جیل بھیجنےکا حکم

Published

on

islaamabad

 ڈیوٹی جج نے بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے کی کوشش سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والی خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ڈاکٹر شہلا شکیل سیٹھی کو آج صبح پولیس نے اسلام آباد کی سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد انہیں ڈیوٹی جج عدنان رشید کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر شہلا کے وکیل نے ضمانت کی درخواست کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی آر میں درج تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔وکیل کے مطابق ان کی موکلہ بیرون ملک سے کافی عرصے بعد پاکستان آئی ہیں، لیکن پولیس اہلکاروں نے رہنمائی کرنے کے بجائے دباؤ کا ماحول بنادیا۔

ملزمہ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی موکلہ دل کی مریضہ ہیں اور دباؤ میں ذہنی حالت مفلوج ہوجاتی ہے۔

Continue Reading

پاکستان

50 دنوں میں ریلوے نے کتنا کمایا ۔۔۔ بڑا انکشاف

Rashid Saeed

Published

on

Sheikh Rasheed

پہلے 50 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں ایک ارب روپے کا اضافہ ‘ لاہور سے اسلام آباد کے لیے ریل کار صبح 8 بجے کی بجائے 10 بجے چلانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان ریلویز کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی ریل کار پہلے صبح 8بجے روانہ ہوتی تھی لیکن اب یہ ریل کار صبح 10 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو بہتری کی طرف لا رہے ہیں اور اسی لیے ہم نے سکھر اور روہڑی میں وائی فائی سہولت دی ہے اور لوگ وائی فائی استعمال کرتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں 

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ آئندہ ایک ہفتے میں 3 ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کردی جائے گی ۔ وائی فائی کی سہولت عام آدمی کے لیے نہیں صرف ریلوے مسافروں کے لیے ہوگی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزدوروں کے لیے ریلوے کا تحفہ دیا گیا ہے جس کے تحت کراچی سے دھابیجی تک شٹل ٹرین چلائی جائے گی جس سے مزدور دھکے کھانے سے بچیں گے اس کے علاوہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان بھی شٹل ٹرین چلائی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ محکمہ ریلوے کی منازل طے کرنا شروع کر دی ہیں او ر محکمہ ریلوے نے کمائی کرتے ہوئے پہلے 50 روز میں اپنے خزانہ میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔ 

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نے مسافروں کو سہولت مہیا کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بولان ایکسپریس کا کراچی سے کوئٹہ 1200 سے کم کر کے 700 کر دیا جبکہ ایکسپریس کائٹہ سے لاہور کا برتھ کرایہ 1000 اور سیٹ کا کرایہ 800 روپے کر دیا گیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب جتنے بھی سکول موجود ہیں ان کو بند کر دیا جائے اور جو بچے ٹریک پر کھیلیں گے ان کے والدین کو پکڑیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں