Connect with us

پاکستان

ہدف مل گیا

Published

on

ہدف مل گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ’پی آئی اے‘ چین کے شہر گوانگزو میں پھنسے 300 پاکستانیوں کو واپس لائے گی۔
ذرائع کے مطابق چین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنی خدمات پیش کردیں ہیں۔ سی ای اوپی آئی اے مشرف رسول نے پھنسے ہوئےمسافروں کو واپس لانے کے لیے ہدایت بھی دے دیں اور کہا کہ پی آئی اے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی منصوبہ بندی کرے۔ اس سے قبل شاہین ایئر لائن اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تنازع کے باعث چین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں، شاہین ایئر لائن کی پرواز کی منسوخی کے باعث چین کے شہر گونگزو میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے شاہین ایئر کا طیارہ تاحال روانہ نہ ہو سکا۔ ترجمان شاہین ایئر کا کہناتھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے احکامات نہیں کیے جس کے باعث طیارہ چین کے لیے روانہ نہیں کیا جا سکا۔

پاکستان

غفلت سے خاتون جاں بحق

Published

on

ایک اور شکار

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا لیکن لواحقین کو تاحال انصاف نہ مل سکا-

Continue Reading

پاکستان

تقرر و تبادلے

Published

on

تقرر و تبادلے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

Published

on

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نئی حکومت مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جس کے لئے ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے‌ ترقی کے حصول کیلئے تمام اراکین کو 100 دن کا روڈ میپ دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں