گوشوارے جمع کرادیئے

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 04, 2018

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرادیئے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ تمام امیدواروں نےانتخابی اخراجات کے اعداد و شمار مقررہ حد کے اندر دیئے، جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں نے 10 سے 36 لاکھ روپےانتخابی اخراجات ظاہر کیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 40 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے اخراجات کی اجازت دی گئی۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق شہبازشریف نے انتخابی مہم کے دوران 19 لاکھ 34 ہزار 747 روپے اور حمزہ شہباز نے ساڑھے 17 لاکھ روپے خرچ کیے۔ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے انتخابی اخراجات کی مدمیں 38 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ کیے، ملک محمد ریاض نے ساڑھے 11 لاکھ، حماد اظہر نے 36 لاکھ 53 ہزار جب کہ کرامت علی کھوکھر نے ساڑھے 34 لاکھ سے زائد خرچ کیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے متعدد امیدواروں کا کہنا ہےکہ ان کا انتخابات میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نومنتخب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.