Connect with us

پاکستان

مستعفی ہو گئے

Published

on

مستعفی ہو گئے

پرویز مشرف غداری کیس کے وکیل استغاثہ اکرم شیخ مستعفی ہوگئے۔
پرویز مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا استعفیٰ وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے کیس سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ وزارت داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو پراسیکیوٹر کے استعفیٰ سے آگاہ کردیا ہے۔ نئی حکومت نئے پراسیکیوٹر کا تقرر کرے گی۔ اکرم شیخ کو ن لیگ کی حکومت نے کیس میں استغاثہ کی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو ہوگی۔ آئین کے تحت عدالت عالیہ کی سربراہی میں قائم بینچ پر مشتمل خصوصی عدالت کیس کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی سربراہی میں قائم بینچ میں بلوچستان ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائی کورٹ جسٹس نذر اکبر بھی شامل ہیں۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں