Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

Published

on

سماری کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔ حادثے میں ابتدائی طور پر 13 مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور آئل ٹینکرکے نیچے سے 2 لاشیں نکال کرڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ دیگر لاشوں کو مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جس میں سے 18 لاشوں کو مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان

سانحہ اے پی ایس: ملک بھر میں دعائیہ تقاریب

Published

on

aps

 آرمی پبلک سکول پشاور پردہشت گردوں کے حملے کو 4 سال مکمل ہو گئے، ملک بھر میں‌ دعائیہ تقاریب جاری ہیں‌، یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی گئی.

سانحہ اے پی ایس کی برسی کے موقع پر آج ملک بھر میں دعائیہ تقاریب، تعزیتی سیمینار کا انعقاد جاری ہے۔ یادگار شہدا پر عام شہریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کو آج ہی کے دن پشاورمیں آرمی پبلک اسکول پردہشت گردوں نے حملہ کرکے معصوم بچوں کونشانہ بنایا اور100 سے زیادہ طلباء کوبے دردی سے شہید کردیا۔ شہدا کے والدین آج بھی صدمے سے نڈھال ہیں، جن والدین کے بچے بچ گئے وہ بھی اس ہولناک دن کوفراموش نہیں کرسکے، دہشت گردوں نے اسکول پرحملہ کرکے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

آرمی پبلک سکول پشاورمیں پڑھنے والے آٹھویں نویں دسویں جماعت کے طالبعلم کلاس رومز کی بجائے سکول کے آڈیٹوریم میں جمع ہوئے، جہاں سانسوں کی ڈور کو رواں رکھنے کے لیے بچوں کو طبی امداد کی تربیت دی جا رہی تھی۔ مسیحائی کی تربیت حاصل کرنے کی خوشی میں مگن ان بچوں کے گمان میں نہ تھا کہ یہاں کچھ دیر میں موت کا بھیانک رقص ہوگا جو ہر دل دہلا دے گا۔۔

بچوں کو نور علم سے آراستہ کرنے والے سکول کی پرنسپل، اساتذہ اور دیگر عملہ بھی اپنے ہاتھوں سے سینچے گئے ان ننھے پودوں کو بچاتے بچاتے دہشتگردوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اس کرب ناک دن کے اختتام پر شہر پشاور کی ہر گلی سے جنازہ اٹھا۔ 144 شہادتوں نے پھولوں کے شہر کو آہوں اور سسکیوں میں ڈبو دیا۔ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے والدین کو اپنے پیاروں کا غم آج بھی کھوکھلا کر رہا ہے۔ شہدا میں ایک پرنسپل اور 16 سٹاف ممبرز سمیت 132 طلبہ شامل تھے۔

پیار کی مثال دی جائے تو ماں کا پیار سب سے معتبر مانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی مائیں آج چار سال گزر جانے کے بعد بھول نہ سکیں۔ شہیر خان شہید کی ماں کا کہنا ہے آج بھی اپنے بیٹے کی معصوم شرارتوں کو یاد کرتی ہے۔ شہید اسفند کی ماں کا کہنا ہے کہ دن ، ماہ اور سال گزرتے جا رہے ہیں لیکن وہ اکثر اپنے بیٹے کو گھر میں ہی محسوس کرتی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں شہداء پشاور کی یاد میں آج رات شمعیں روشن کی جائیں گی جبکہ مختلف سیمینارز اور تقریبات میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا جا رہا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سرگرم عمل پاک فوج اور شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار بھی جاری ہے۔ 

Continue Reading

پاکستان

قوم اے پی ایس کے شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی;صدر مملکت

Published

on

arif alvi

 صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ قوم انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم کرے۔

صدر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم عہد کرے انتہا پسندی کا راستہ روکنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دے گی، سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔

صدر عارف علوی نے یوم شہدا اے پی ایس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے، قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا۔

Continue Reading

پاکستان

جیل توہمارا دوسرا گھرہے،گرفتاری سے کیا ہوگا;زرداری

Published

on

asif ali zardari

 سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور مضبوط ہوجاتی ہے، جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے، ہماری گرفتاری سے کیا ہوگا۔

ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں انڈر 16 کہتا ہوں انہیں کھیلنا آتا ہی نہیں، پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کوئی کام ہو، سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ حکومت پکڑ دھکڑ اور بزنس مین کو مارنا چھوڑ دے تو دھندا بھی چلے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ادارے کمزور ہوں، ورنہ ایک اور جارحانہ فورس ہے جسے غلط فہمی ہے کہ ہمیں کوئی خوف ہے، ہم ان کی حوصلہ افزائی نہیں چاہتے اس لیے ہم ہمیشہ انہیں گنجائش دیتے ہیں، ہمیں ان سے صرف غیر جانبداری لینی ہے، باقی پاور ہم خود لیں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ ایف بی آر سےکلیکشن نہیں کر پا رہے کیونکہ ڈنڈے سے وصولی نہیں ہوسکتی، اندھوں کی حکومت ہے جنہیں سمجھ ہی نہیں، صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا، اسلام آباد مضبوط ہونے سے ملک مضبوط نہیں ہوگا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان جانے نہیں دیا جا رہا، بلاول کو کہا گیا کہ آپ کے پی نہیں جا سکتے اسی روز عمران خان جاتے ہیں۔

سابق صدر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں نہ اسٹاک ایکسچینج چل رہا ہے نہ دکانیں چل رہی ہیں، آپ دکانیں توڑ رہے ہیں، لوگوں کو روزگار دینےکا وعدہ کیا اور روزگار چھین رہے ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو کچھ زیادہ حصہ ملا ہے لیکن اب بھی سندھ اور بلوچستان کو پورا حصہ نہیں دیا گیا ہے، تین وزرائے اعلیٰ حکومت کے اپنے بنائے ہوئے ہیں، وہ بولتے نہیں لیکن تکلیف سب کو ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی سے 63 فیصد ریوینیو حاصل ہوتا ہے، ہم 63 فیصد واپس نہیں مانگ رہے وہی مانگ رہے ہیں جو حصہ بنا ہے اور بلوچستان کا حصہ کم نہیں ہوسکتا کیوں کہ وہاں بہت مشکلات ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
aps
پاکستان19 منٹ ago

سانحہ اے پی ایس: ملک بھر میں دعائیہ تقاریب

afghan america taliban
انٹرنیشنل27 منٹ ago

امریکا اورطالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا

jwad zarif
انٹرنیشنل31 منٹ ago

امریکی دباؤ میں اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کریں گے، ایران

arif alvi
پاکستان35 منٹ ago

قوم اے پی ایس کے شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی;صدر مملکت

sarah ali khan
شوبز40 منٹ ago

سارہ علی خان کو فلم ‘باغی 3’ کی پیشکش

asif ali zardari
پاکستان56 منٹ ago

جیل توہمارا دوسرا گھرہے،گرفتاری سے کیا ہوگا;زرداری

fast foods
صحت2 گھنٹے ago

ریستوران کا کھانا صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ

dhaka71
پاکستان2 گھنٹے ago

16 دسمبر 1971- سقوط ڈھاکہ کے زخم آج بھی تازہ

beljium, england hocy teams
کھیل2 گھنٹے ago

ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا فائنل آج کھیلا جائے گا

khadim rizvi
پاکستان2 گھنٹے ago

خادم رضوی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

cople shrma and wife
شوبز3 گھنٹے ago

کپل شرما کے استقبالیے نے ہر طرف دھوم مچادی

kashmir
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

نوجوانوں کی شہادت ;وادی میں ہڑتال

cng station
پاکستان3 گھنٹے ago

سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے پھر بند ہوجائیں گے

weather
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک میں سردی کی شدید لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

abdulah yaseen
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

مالدیپ کے سابق صدر کے بینک اکاؤنٹ منجمد

hamid ali behlol with ali jhamgir.jpg
پاکستان23 گھنٹے ago

پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی قابل تعریف

asif ali zardari
پاکستان18 گھنٹے ago

زرداری نے عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

farhan saeed and urwa hocane
شوبز23 گھنٹے ago

ایک بار پھر

Sushmita Sen2
شوبز18 گھنٹے ago

سابق مس یونیورس نے بھی دوسری شادی کا اعلان کر دیا

shahbaz sharif1
پاکستان17 گھنٹے ago

نئی میڈیکل رپورٹ ‘ شہباز شریف پریشانی میں مبتلا

shahbaz sharif
پاکستان19 گھنٹے ago

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کس نے بنوایا‘ بریکنگ نیوز

ahad cheema
پاکستان24 گھنٹے ago

چیف جسٹس نے وصول کی گئی زائد رقم واپس لینے کا حکم دیدیا

saad rafique
پاکستان19 گھنٹے ago

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

sheihk rasheed and rana sana ullah
پاکستان15 گھنٹے ago

شیخ رشید کو عمران خان کا چپڑاسی قرار دے دیا

maya ali
شوبز23 گھنٹے ago

تیری ہراداہے قاتلانہ

opposition party
پاکستان22 گھنٹے ago

پروڈکشن آرڈر، اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ کا اعلان

sheihk rasheed
پاکستان21 گھنٹے ago

صحافیوں سے ناراض، لال حویلی کی دعوت منسوخ کر دی

mobile phones
پاکستان20 گھنٹے ago

بغیر ٹیکس کے ایک نہیں 2 موبائل فونز لانے کی اجازت

fawad chaudhry
پاکستان15 گھنٹے ago

آصف زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار

MAULA JUTT
شوبز24 گھنٹے ago

پہلی جھلک آئندہ ہفتے

husan parcham song
ویڈیو2 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو2 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز4 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو4 دن ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز1 ہفتہ ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو1 ہفتہ ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو4 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں