Connect with us

پاکستان

کالی گھٹائیں

Published

on

کالی گھٹائیں

کراچی میں کالی گھٹائیں چھا جانے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہریوں نے چھٹی کا دن انجوائے کرنے کیلئے ساحل سمندر کا رخ کر لیا۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرم موسم کی شدت برقرار ہے۔ بارش چاہے نہ ہو لیکن کالے بادل چھا جائیں تو شہریوں کے موڈ پھول کی طرح کھل جاتے ہیں۔ شہر قائد جہاں کا حسین موسم ہی شہریوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا اور ایسے موسم کو کراچی والے آج ہفتہ وار چھٹی کے دن بھرپور انجوائے کر رہے ہیں۔ کراچی کا موسم سہانا ہوتے ہی شہریوں نے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا۔ دو دریا پر شہریوں کا رش امڈ آیا، کسی نے مچھلی کا شکار کیا تو کسی نے فیملیز کیساتھ مختلف کھیلیں کھیل کر جی بہلایا۔ سمندر کے پرستار کہتے ہیں یہاں کے حسین نظاروں کے درمیان پریشانیوں کا احساس ختم ہو جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے،شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہےجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرارہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24، دالبندین اورژوب میں 29، گوادر اور پسنی میں 29، جیونی اور نوکنڈی میں 32، لسبیلہ اور پنجگور میں 28، تربت 30 جبکہ قلات میں 22 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان

جلد باہر ہونگے

Published

on

جلد باہر ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، جیسا سلوک نوازشریف سے کیا گیا، کسی دہشت گرد سے بھی نہیں کیا گیا تاہم نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےعدالت میں ملاقات کی ہے انہوں نے 14 اگست کی مبارکباد دی ہے جب کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

کرپشن کا الزام

Published

on

کرپشن کا الزام

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او پر بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیامالی بحران کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا، سی ای او مشرف رسول کے خلاف فنانس ڈپارٹمنٹ نے بے ضابطگیوں کے الزام لگا کر محاذ کھول دیا، چیئرمین اور پی آئی اے آڈٹ کمیٹی بورڈ کو خط لکھ کر صورتحال معمول پر لانے کی اپیل کر دی۔گزشتہ دنوں مشرف رسول نے گھپلوں کے انکشاف پر چیف فنانس افسر نیئر حیات کو شوکاز نوٹس دیا تھا، اب فنانس ڈپارٹمنٹ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ ڈالا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سی ای او بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق 2018ء کیلئے ایک سو گیارہ بلین روپے کا بجٹ پلان تھا، قومی ائیرلائن کو ماہانہ نو ارب پچیس کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے، شارٹ فال کو بڑی مشکل سے پورا کیا جا رہا ہے۔خط کے مطابق جہازوں پر مارخور پینٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط نظر انداز کئے گئے، فنانس ڈپارٹمنٹ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باجود ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور آٹھ تجربہ کار افسران کا دیگر شعبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ نیب نے بھی سی ای او کی تقرری اور قواعد کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ خط میں آڈٹ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے صورتحال معمول پر لائے۔

Continue Reading

پاکستان

نیا بینچ تشکیل

Published

on

نیا بینچ تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت کل کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔

Continue Reading

مقبول خبریں