Connect with us

پاکستان

حکومت بنانے کے خواہش مند نہیں

Published

on

حکومت بنانے کے خواہش مند نہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ مشترکہ طور پر مرکز میں وزیرِاعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ پی پی پی کو پنجاب میں حکومت کے قیام کے لیے ساتھ ملانے میں ناکام رہی۔ سابق وزیرِاعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جماعت کی مسلم لیگ (ن) سے بات چیت جاری ہے تاہم پھر بھی پارٹی قیادت نے اصولی طور پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے مرکز اور پنجاب میں حکومت قائم کرنے کے لیے دیگر جماعتوں سے رابطوں کے لیے ایک 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی یوسف رضا گیلانی کر رہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے دیگر جماعتوں کو پارلیمنٹ میں جانے پر راغب کیا کیونکہ ہم حکومت بنانے کے خواہش مند نہیں، تاہم ہمارا بنیادی ہدف یہ ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں شفافیت پر تحفظات کے باوجود ہم جمہوریت کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ہم نے دیگر جماعتوں کی طرح مسلم لیگ (ن) سے بات چیت کے دوران کوئی مطالبہ نہیں کیا، علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں 6 نشستیں ہونے کے باوجود پیپلز پارٹی کا ’کسی طرح کے انتظام‘ کی جانب جانے کو ترجیح نہیں دی اور اس کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا ارادہ ہے۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں