Connect with us

پاکستان

مہم شروع

Published

on

مہم شروع

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، کہیں 7 روزہ پولیو مہم منائی جارہی ہے تو کہیں 3 روزہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کراچی میں آج سے 7روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوئی ہے جس کے تحت ہفتے بھر میں 12 ہزار رضاکار 24 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا، پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے رضاکاروں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع راجن پورمیں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،مہم میں 4لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ خیبر سمیت دیگر قبائلی اضلاع میں 3روزہ پولیو مہم کے دوران 8لاکھ 25 ہزار 144 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ صوابی، بنوں سمیت خیبرپختون خوا کے کئی شہروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، ضلع بھر میں پولیو مہم 8 آگست تک جاری رہے گی ، پولیو مہم کے تحت ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 26 ہزار 661 بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت نے 11 سو 36 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں سے 9 سو 6 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی ۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں