اہم مشاورتی اجلاس

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 06, 2018

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنما ؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں سابق سپکیر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ملک احمد خان اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس سے قبل صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے شرکاء سے ملاقات بھی کی۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب آزاد اُمیدوار رانا لیاقت مسلم لیگ ن میں غیر مشروط طور پر شامل ہوگئے، انہوں نے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا، مزید آزاد اُمیدواروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.