Connect with us

پاکستان

کارکردگی

Published

on

کارکردگی

پنجاب پولیس پولیس رواں سال بھی شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ،244 افراد قتل جبکہ 337 خواتین کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ،558 قیمتی گاڑیاں چھین لی گئیں ،دہشت گردی کے 30 مقدمات درج کرتے ہوئے ،ڈکیتی کی سنگین وارداتوں کے 22 اہم مقدمات کو پولیس کارروائی میں رپورٹ کیا گیا ،409 افراد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ،2 واقعات میں خواتین کے ساتھ 2 سے زائد افراد کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،پنجاب پولیس مجموعی پر رواں سال کے 7 ماہ میں 51 ہزار 8 سو 17 افراد کی ایف آئی آر درج کرسکی جبکہ 5 مقدمات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کو اغواءکرلیا گیا ،پنجاب کے 36 اضلاع میں رواں سال کے دوران درج ہونے والے مقدمات میں بالترتیب ماہ جنوری میں 7726 مقدمات درج ہوئے جبکہ ماہ فروری میں 7491 مقدمات درج کیے گئے ،ماہ مارچ میں 7711 ماہ اپریل میں 7648 ،ماہ مئی میں 7709 مقدمات درج کیے گئے ،ماہ جون میں 6430 جبکہ جولائی میں مقدمات کی تعداد 6715 ہوئی ،پولیس کی جانب سے شہرمیں امن اومان کوقائم رکھنے کیلئے 2 لاکھ 16 ہزار افسران اورماتحت عملہ کی خدمات لی گئیں جبکہ سال 2017 ءکے 98 ارب روپے کا بجٹ استعمال کیا گیا جبکہ سال 2018 کے ٹوٹل منطور شدہ بجٹ 1 کھرب 4 ارب روپے میں سے 27 ارب روپے سہ ماہی بجٹ کے حاصل کرتے ہوئے لاہور پولیس کو 4 ارب75 کروڑ روپے دے دیئے جبکہ صوبہ بھر کی پٹرولنگ ہائی وے پولیس کو 1 ارب 93 کروڑ روپے دیئے گئے ،ٹیلی کمیونیکشن اوروائرلیس کی خریداری کیلئے 1 ارب 96 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے تاکہ پولیس عوام کے تحفظ اورامن اومان کی صورت حال کوبہتر کرسکے ۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں