Connect with us

پاکستان

طالب علم قتل

Published

on

طالب علم قتل

نیشنل کالج آف آرٹ کے طالب علم قتل کیس نیا رخ اختیار کر گیا ،ملزمان نے مقتول پر توہین مذہب کا الزام عائد کردیا ،پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ،مقتول 32 سالہ قطب رندجیک آباد سندھ کا رہائشی اور لاہور کے علاقہ ریواز گارڈن میں موجود فلیٹ میں رہائش پذیر تھا ،نیشنل کالج آف آرٹ میں فائنل ائیر کا طالب علم کو چھت سے گرا کر ہلاک کیا گیا ،بعدازن پولیس کی جانب سے مقتول کے چچا گل بیگ کی درخواست پراحسن اوروقاص سمیت 3 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ،سوشل میڈیا پر اٹھنے والی مہم کے باعث پولیس نے کارروائی شروع کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جہاں مشتبہ افراد نے واقعہ کومذہبی رنگ دیتے ہوئے مقتول طالب علم پر توہین مذہب کے حوالے سے الزام عائد کیا جبکہ مقتول کے ورثاءکی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ فلیٹ مالک کوماہ جولائی کا کرایہ دا کرنے کے باوجود ملزمان ایڈوانس کرایہ طلب کرتے تھے جس سے انکار پر اس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے گرا دیا گیا

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں