Connect with us

پاکستان

تیل کے ذخائر

Published

on

تیل کے ذخائر

نگران وزیر برائے امور خارجہ و میری ٹائم عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان پاک ایران سرحد کے قریب تیل کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کے قریب ہے۔
غیر ملکی خبر راساں کے مطابق اگر یہ ذخائر دریافت ہوجاتے ہیں تو پاکستان دنیا کے دس صف اول کے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ اندازے کے مطابق یہ ذخائر کویت کے تیل کے ذخائر سے زیادہ ہیں جس کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ تیل کے ذخائر کی تلاش امریکی کمپنی ایکسن موبائل کررہی ہے جس نے پاک ایران سرحد کے قریب اب تک تقریباً 5000 میٹر ڈرلنگ مکمل کرلی ہے۔ عبداللہ حسین نے جمعہ کو ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنی پرامید ہے کہ یہ ذخائر جلد دریافت ہوجائیں گے۔ وزیر برائے امور خارجہ کے مطابق حکومت نے امریکی کمپنی سے پہلے ہی 10 ارب ڈالر مالیت کے جینیریشن کمپلکس کو بنانے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ انہوں کہا کہ کمپنی پورٹ قاسم پر ایک ایل این جی برتھ بھی لگارہی ہے۔ مئی 2018 میں ایکسون موبائل نے پاکستان کے آف شور ڈرلنگ کے 25 فیصد سٹیک حاصل کرلیے تھے۔ پاکستانی اپنی ضرورت کا صرف 15 فیصد تیل پیدا کرتا ہے جبکہ 85 فیصد تیل درآمد کی جاتا ہے۔ ملک کو اس وقت شدید مالی خسارے کا سامنا ہے جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا بڑا حصہ تیل کو درآمد کرنے پر خرچ ہوجاتا ہے۔

پاکستان

غفلت سے خاتون جاں بحق

Published

on

ایک اور شکار

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا لیکن لواحقین کو تاحال انصاف نہ مل سکا-

Continue Reading

پاکستان

تقرر و تبادلے

Published

on

تقرر و تبادلے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

Published

on

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نئی حکومت مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جس کے لئے ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے‌ ترقی کے حصول کیلئے تمام اراکین کو 100 دن کا روڈ میپ دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں