Connect with us

پاکستان

شدید مشکلات

Published

on

شدید مشکلات

کراچی کے علاقے شیرشاہ کالونی میں سیورج کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ان گلیوں سے جنازہ کسی اذیت سے کم نہیں۔
دو روز قبل دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی نماز جنازہ کے بعد میت قبرستان لے جانے میں بھی اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شیرشاہ کالونی میں جامع مسجد مصطفیٰ میں نماز جنازہ ادا کرکے شہری میت گلی میں جمع ہونے والے سیوریج کے پانی اور گڑھوں سے بچا کر بامشکل مرکزی شاہراہ پر لے جانے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد میت بس میں رکھ کر قبرستان لے جائی گئی۔ 14 سالہ حافظ قرآن بچے سبحان کی نماز جنازہ اسی مسجد میں ادا کی گئی جس کے قریب دو روز قبل ایک دکان میں گیس کے زوردار اور خوفناک دھماکے میں سبحان سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ دو ہفتے قبل الیکشن مہم کے سلسلے میں سیاسی رہنماؤں کی اس علاقے میں آمدورفت کے وقت یہاں صورتحال کچھ بہتر تھی تاہم اب یہاں گٹر ابل رہے ہیں۔ سیوریج کے پانی کی وجہ سے گلیوں میں بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں۔

پاکستان

نیب طلب

Published

on

نیب طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور پنجاب اسمبلی میں نامزد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو جمعرات کو طلب کیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران اور ان کے اہل خانہ کے نام بہت سی کمپنیوں میں شئیرز اور مختلف بینکوں میں بہت بڑی رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔مراسلے میں کہا گیا چوہدری برادران نیب لاہور کو اپنے اثاثوں سے متعلق مصدقہ پرفارما جمع کرانے میں ناکام رہے اور انہیں پرفارما جمع کرانے کے لیے متعدد بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔

Continue Reading

پاکستان

جلد باہر ہونگے

Published

on

جلد باہر ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، جیسا سلوک نوازشریف سے کیا گیا، کسی دہشت گرد سے بھی نہیں کیا گیا تاہم نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےعدالت میں ملاقات کی ہے انہوں نے 14 اگست کی مبارکباد دی ہے جب کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

کرپشن کا الزام

Published

on

کرپشن کا الزام

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او پر بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیامالی بحران کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا، سی ای او مشرف رسول کے خلاف فنانس ڈپارٹمنٹ نے بے ضابطگیوں کے الزام لگا کر محاذ کھول دیا، چیئرمین اور پی آئی اے آڈٹ کمیٹی بورڈ کو خط لکھ کر صورتحال معمول پر لانے کی اپیل کر دی۔گزشتہ دنوں مشرف رسول نے گھپلوں کے انکشاف پر چیف فنانس افسر نیئر حیات کو شوکاز نوٹس دیا تھا، اب فنانس ڈپارٹمنٹ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ ڈالا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سی ای او بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق 2018ء کیلئے ایک سو گیارہ بلین روپے کا بجٹ پلان تھا، قومی ائیرلائن کو ماہانہ نو ارب پچیس کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے، شارٹ فال کو بڑی مشکل سے پورا کیا جا رہا ہے۔خط کے مطابق جہازوں پر مارخور پینٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط نظر انداز کئے گئے، فنانس ڈپارٹمنٹ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باجود ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور آٹھ تجربہ کار افسران کا دیگر شعبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ نیب نے بھی سی ای او کی تقرری اور قواعد کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ خط میں آڈٹ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے صورتحال معمول پر لائے۔

Continue Reading

مقبول خبریں