بنچ ٹوٹ گیا

imran khan
WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 06, 2018

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے حلف سے روکنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرنے والا بنچ فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد ایک بار پھر ٹوٹ گیا، جسٹس عامر فاروق نے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل باسٹھ کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے، ایسے شخص کا وزیرِاعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے،عدالت عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو بھی اپنی کتاب میں لگائے گئے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.