Connect with us

پاکستان

تشدد سے موت

Published

on

تشدد سے موت

لاہور گڑھی شاہوکے علاقہ کراﺅن پلازہ کے قریب پولیس کے رضاکار کانسٹیبل سجاول نے کویت پلٹ شہری 2 بچوں کے باپ33 سالہ محمد عمر کو سرعام تشدد کرتے ہوئے قتل کردیا ،مقتول غازی آباد کا رہائشی اور سر پر گہرے زخم آنے سے موت واقع ہوئی ،ملزم سجاول دوران تشدد جائے وقوعہ پر کھڑے شہریوں کوپولیس کانسٹیبل بتاتا رہا ،جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے پکڑ کر پولیس کو اطلاع کردی ،ریسکیو1122 سمیت پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر ملزم کوگرفتار کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا ،مقتول 6 ماہ قبل ہی کویت سے بچوں کو ملنے کیلئے چھٹی پر آیا ہوا تھا ،گرفتار ملزم خود کوذہنی مریض ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہا پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ،لڑائی کی وجوہات کے بارے میں پولیس تاحال لاعلم ہے پولیس کے مطابق ملزم پولیس کا پرائیویٹ ملازم اور بطور رضاکار رہائشی علاقہ باغبانپورہ میں انفارمر بھی ہے

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں