غلط فہمی میں نہ رہیں

Avatar Ashfaq Hussain , اگست 07, 2018

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شکست کے بعدوہ بھاگنے والوں میں سے نہیں اور اب ان کی جماعت بلدیاتی انتخابا ت کی تیاریاں کرے گی۔حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں جنرل ورکر اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے دفاتر بند کردیں گے وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ، کیوں کہ ایسا نہیں ہوگاا ور ہماری جماعت یہیں رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خراب انتخابی نتائج کے باوجود انہوں نے کارکنان میں بہت جوش و خروش دیکھا، اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پی ایس پی ایک بھی نشست جیت جاتی تو لوگ بے چین ہوجاتے ، جبکہ وہ اور انیس قائم خانی اگر صحیح سمت گامزن نہ ہوتے تو متحدہ قومی موومنٹ نہیں چھوڑتے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.