Connect with us

پاکستان

202 ملی میٹر بارش

Published

on

202 ملی میٹر بارش

اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ سڑکیں تالاب بن گئیں، شہر میں 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی، واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق، جڑواں شہروں میں رات گئے موسلا دھار بارش جل تھل ایک ہوگیا۔ راولپنڈی میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، صادق آباد، شمس آباد، کمیٹی چوک، جاوید کالونی کے علاقے ڈوب گئے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موسلا دھار بارش کے بعد نالہ لئی میں رتہ پل کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ تک پہنچ گئی۔ وقفے وقفے سے جاری بارش سے پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ شہر میں اب تک 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واسا نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا کی ٹیمیں پہنچ گئی اور اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں