Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

اپوزیشن لیڈر

Rashid Saeed

Published

on

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر اتارا جائے گا جبکہ خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی حلقہ 131 سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس نشست سے عمران خان صرف 6 سو کے زائد فرق سے کامیاب ہوئے تھے اور خواجہ سعد رفیق کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

پاکستان

آصف زرداری پر شدید تنقید، نصیحت کرنا چھوڑ دیں

Muhammad Luqman

Published

on

Fiaz ul Hassan chohan

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے لوگوں کوتعینات کرکے اداروں کوتباہ کیا۔آصف زرداری اپنے دور میں بینظیرقتل کیس کے ملزمان کاسراغ نہ لگاسکے۔ آصف علی زرداری کے بیان پرحیرت ہوئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ دوستی کرکے کشمیر کازکونقصان پہنچایاگیا۔آصف زرداری کو مشرف نے معاشی طور پر مضبوط پاکستان دیا۔آصف زرداری کواپنا انجام محسوس ہورہا ہے۔زرداری صاحب ، اپنے آپ کی طرف دیکھیں اور پی ٹی آئی کو نصیحت کرنا چھوڑدیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن آئے،اسپیکرکے ساتھ بیٹھ کرمعاملات نمٹائے۔اپوزیشن لیڈرپنجاب حمزہ شہبازاپنی پارلیمانی اور جمہوری ذمہ داریوں کوپوراکریں۔ اسمبلی کارروائی کے معاملات بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں طے ہوتے ہیں۔ان ایشوزپرپہلے ہی کمیٹی بنی ہے،نئی کمیٹی بنانےکی ضرورت نہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کشمیریوں کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے کشمیریوں کے کچھ بے توقیرخاندانوں سے متعلق بات کی تھی۔کشمیری ذات کے دوستوں سے معذرت خواہ ہوں۔

Continue Reading

پاکستان

عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

Rashid Saeed

Published

on

Nepra electricity

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے قابل وصول واجبات میں بہتر ی تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو مؤخر کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں وزیر خزانہ کی زیر صدارت آج ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی قیمتوں میں اضافہ کو ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک بجلی کے قابل وصول واجبات میں بہتری نہیں ہوتی تب تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔

Continue Reading

پاکستان

غریبوں کے لیے خوشخبری، افتتاح کردیاگیا

Muhammad Luqman

Published

on

Imran ismail

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم میں کوئی گڑبڑ ہورہی ہوتو فوری شکایت کریں ، سندھ حکومت بھی ہاو¿سنگ اسکیم کو اپنا سمجھے، یہ اسکیم تمام سندھیوں اور پاکستانیوں کے لیے ہے، عوام کی فلاح کے لیے کوئی سیاست نہیں ہے، سب مل کر کام کریںگے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے ،جو ناممکن نظر آئے، ہاو¿سنگ اسکیم ایک خواب ہے، جس کی تعبیر کرکے دکھائیں گے، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، اسکیم میں قسطوں کی ادائیگی انتہائی آسان ہوگی، ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی، لیکن ہاو¿سنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگے گی۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں گئے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے آئی ایم ایف کی طرف گئے ہیں جب کہ ملک میں کوئی معمولات زندگی رکی ہوئی نہیں ہے۔

اس موقع پر اپنے پروٹوکول کے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا ہوں، قافلے میں آفیشلز کی اپنی اپنی گاڑیاں ہوتی ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
Fiaz ul Hassan chohan
پاکستان1 منٹ ago

آصف زرداری پر شدید تنقید، نصیحت کرنا چھوڑ دیں

Nepra electricity
پاکستان10 منٹ ago

عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

Imran ismail
پاکستان13 منٹ ago

غریبوں کے لیے خوشخبری، افتتاح کردیاگیا

fawad chaudhry
پاکستان24 منٹ ago

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، اقوام متحدہ پر شدید تنقید

Chief Justice
پاکستان28 منٹ ago

چیف جسٹس نے اپنے دل کی بات کہہ دی، کاش۔۔۔۔

Fawad Hassan fawad
پاکستان38 منٹ ago

ملزم کا ہسپتال میں طبی معائنہ

Lion
انٹرنیشنل40 منٹ ago

8 سال بعد 3 بچوں کے باپ کو مار ڈالا

Imran khan 01
پاکستان1 گھنٹہ ago

افسران کو ترقی دینے کا معاملہ، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

Utility workers protest
پاکستان1 گھنٹہ ago

ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج، دھرنا دے دیا

sana javed
شوبز1 گھنٹہ ago

فلم میں کام سے انکار

Ch. Nisar
پاکستان1 گھنٹہ ago

سیاسی سرگرمیوں کا آغاز، ملاقاتیں شروع

mehreen syed
شوبز2 گھنٹے ago

بیٹی کی سالگرہ

Shahbaz Sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: درخواست دائر

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

چراغ تلے اندھیرا‘ وزراء پر کرپشن کا الزام، تحقیقات کا حکم

faisal qureshi
شوبز2 گھنٹے ago

سیریل کا کیمرا کلوز

مقبول خبریں