ٹیلی فونک رابطہ

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 07, 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صدر ن لیگ شہبازشریف کا پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے،مسلم لیگ نے وزیراعظم کے انتخاب میں تعاون کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مدد مانگ لی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورشہبازشریف کاپیغام پہنچایا۔ واضح رہے کہ شہبازشریف اوراحسن اقبال کل کوئٹہ کادورہ کریں گے جہاں ملاقات میں حکومت سازی کے معاملے پربات چیت ہوگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.