وزارت عظمیٰ کا عہدہ مشکوک

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 07, 2018

چیئرمین تحریک انصاف اور ممکنہ وزیراعظم عمران خان کا انتخابات 2018ءمیں سب کے سامنے بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹ کرنے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر امیدوار کو لاکھوں روپے جرمانہ اور ایک ماہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 53 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اور این اے 131 میں خواجہ سعد رفیق کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی وجہ سے عمران خان کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جبکہ باقی تینوں حلقوں سے ان کا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.