Connect with us

پاکستان

دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

Published

on

دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سے مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس میں عمران خان کی کامیابی برقرار رہی تھی تاہم ان کی کامیابی کا مارجن کم ہو کر 608 رہ گیا تھا۔ بعد ازاں سعد رفیق نے آر او سے پورا حلقہ کھولنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا، تاہم رہنما مسلم لیگ (ن) نے آر او کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 4 اگست کو خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے پرپی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے وکیل بابر اعوان کے توسط سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ آج اس کیس کی مختصر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ این اے 131کا نتیجہ آگیا ہے، سیاسی تقاریر کا جائزہ سیاسی فورم پر لیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ حلقے کی نمائندگی کو کیسے روک سکتے ہیں؟رزلٹ مرتب ہوچکا ہے۔ جس پر سعد رفیق کے وکیل نے جواب دیا کہ آر او کے پاس دوبارہ گنتی کا اختیار ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے، ہائیکورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔ اس موقع پر خواجہ سعد کے رفیق نے کہا کہ عمران خان اگر 131کی نشست برقرار رکھیں گے تو پھر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں