تبادلہ کر دیا گیا

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 08, 2018

سندھ پولیس میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، کراچی کے پولیس چیف مشتاق مہرکا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس مشتاق مہر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مشتاق مہر17 جولائی 2015ء سے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر سندھ پولیس میں ذمہ داری انجام دے رہے تھے تاہم وہ اس عرصے کے دوران ایک ماہ کے لیے اپنے عہدے سے ہٹائے گئے تھے ۔ کراچی پولیس چیف کے عہدے پر تعینات مشتاق مہر کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ لگادیا گیا تھا جب کہ ان کی جگہ چیئرمین اینٹی کرپشن کے عہدے پر کام کرنے والے غلام قادر تھیبو کو کراچی پولیس کی سربراہی سونپی گئی تھی، تاہم ایک ماہ بعد ہی مشتاق مہر کو دوبارہ کراچی پولیس چیف بنا دیا گیا تھا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.