Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

احتجاج جاری

Rashid Saeed

Published

on

2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کا الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت 7 جماعتیں شریک ہیں۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں راجا ظفرالحق، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، مشاہداللہ خان، افرا سیاب خٹک سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرین نے الیکشن کمیشن مردآباد اور جعلی الیکشن کے نعرے لگائے۔

پاکستان

عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ پربھی یوٹرن لے لیا

Published

on

imran khan

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وسائل کی غیر منصافہ تقسیم کی وجہ سے پسماندگی کے شکار جنوبی پنجاب کی محرومیاں موجودہ حکومت دور کرے گی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بہاولپور ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کی جنوبی پنجاب میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جہاں کسانوں کے حقو ق کا تحفظ کیا جائے گا ، تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات یقینی بنایا جائے گا جب کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔ 

انھوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو الگ صوبہ بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہوا تاہم موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرے گی۔

Continue Reading

پاکستان

گدھوں میں اضافہ، حکومت کو مبارکباد کی قرارداد جمع

Rashid Saeed

Published

on

punjab assambly

مسلم لیگ ن کی انوکھی مبارکباد، پنجاب اسمبلی میں گدھوں کی تعداد میں اضافے پر حکومت کو مبارکباد دینے کیلئے قرارداد جمع کروا دی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر نے گدھوں کی تعداد میں اضافے پر حکومت کو مبارکباد دینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی ہے۔ میاں نصیر احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئی اور شعبہ ترقی کرے یا نہ کرے لیکن ملک میں گدھے ضرور وافر مقدار میں موجود ہوں گے۔

قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان دنیا میں گدھوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور ملک میں اس وقت 53 لاکھ گدھے پائے جاتے ہیں، صرف لاہور شہر میں گدھوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد حکومت نے گدھوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے ڈونکی اسپتال بھی قائم کر دیا ہے اور 5 سال بعد 10 لاکھ گدھوں کا اضافہ متوقع ہے لہٰذا لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ترقی پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

انجینئرز کا انوکھا احتجاج، پیرس مظاہرین کا طریقہ اپنایا

Rashid Saeed

Published

on

enginers protest

تبدیلی آ گئی، لاہور میں مختلف محکموں کے انجینئرز کا انوکھا احتجاج، پیرس مظاہرین کی طرز پر پیلی جیکٹ پہن کر احتجاج کیا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ مظاہرین نے بنیادی تنخواہ کا تین گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینے، بنیادی پے اسکیل اپ گریڈ کرنے، سروس اسٹرکچر وضع کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز کا احتجاج 23 ویں روز بھی جاری ہے۔ حکومت اور انجینئرز کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینین طلب کر لی۔ انجینئروں نے فرانس کے مظاہرین کی طرح پیلی جیکٹس پہن کر ریلی نکالی۔ ریلی انارکلی سے چیئرنگ کراس پہنچی تو انجینئروں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔

مختلف صوبائی محکموں کے انجینئرز نے فرانس کے مظاہرین کی طرز پرپیلی جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ مظاہرین نے چیئرنگ کراس پرپہنچ کر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید قریشی اور دیگر قائدین کا کہنا تھا کا جب تک تنخواہ کا تین گنا ٹیکنیکل الاؤنس ، اسکیل اپ گریڈیشن اور انجینئرز کا سروس اسٹرکچر وضع نہیں کیا جاتا وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ انجینئرز کی احتجاجی ریلی کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Continue Reading
Advertisement
پاکستان1 منٹ ago

غیرملکیوں کوپاکستانی بناکربھجوانے کا انکشاف

tiger sheroff
شوبز5 منٹ ago

فلم ’باغی تھری3‘ کی تاریخ نمائش کا اعلان

icc logo
کھیل16 منٹ ago

آئی سی سی نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیدیا

riya sen
شوبز19 منٹ ago

جسمانی خوبصورتی وقت کی اہم ضرورت : ریا سین

amrica, rasia and cheen
انٹرنیشنل29 منٹ ago

امریکہ نے روس کی بجائے چین کو خطرہ قرار دیدیا

imran khan
پاکستان39 منٹ ago

عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ پربھی یوٹرن لے لیا

punjab assambly
پاکستان44 منٹ ago

گدھوں میں اضافہ، حکومت کو مبارکباد کی قرارداد جمع

enginers protest
پاکستان51 منٹ ago

انجینئرز کا انوکھا احتجاج، پیرس مظاہرین کا طریقہ اپنایا

nwaz sharif2
پاکستان1 گھنٹہ ago

نوازشریف کا اختیارات کے ناجائزاستعمال سے انکار

arym chief meet with zilmay khalil zaad
پاکستان1 گھنٹہ ago

سربراہ پاک فوج سے امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

asif zardari
پاکستان1 گھنٹہ ago

آصف زرداری کی نااہلی؛ ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

shahbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

میڈیکل بورڈ کی نیب کو بلاتاخیر طبی معائنہ کی ہدایت

nwaz sharif1
پاکستان1 گھنٹہ ago

نواز شریف کے خلاف فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا

wajid zia
پاکستان1 گھنٹہ ago

جے آئی ٹی کی سربراہی تبدیل،آئی جی ریلویزپولیس تعینات

sardar usman buzdaar
پاکستان1 دن ago

اریبہ عباسی اورراجہ بشارت معاملہ، تحقیقات شفاف ہونگی

aquaman
شوبز2 دن ago

سمندر کے بادشاہ ’ایکوا مین‘ کا دنیا پر راج

husan parcham song
ویڈیو5 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو5 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز7 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو1 ہفتہ ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز2 ہفتے ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو2 ہفتے ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو3 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو4 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو1 مہینہ ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

مقبول خبریں