زیادتی

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 08, 2018

وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں 4 سی ڈی اے ملازمین نے لڑکی کو زیادتی کا نشانا بنایا تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں سی ڈی اے کے 4 ملازمین نے لڑکی کو زیادتی کا نشانا بنا ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 اگست کو پیش آیا تھا تاہم متاثرہ لڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ چاروں سی ڈی اے ملازموں نے دھمکیاں دے کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف نائن پارک میں زیادتی کے واقعے پر سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس میں کہا کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کا سب سے بڑا پارک ہے، وہاں لائٹس کیوں نہیں لگائی گئیں، سب سے بڑے پارک میں لڑکی کےساتھ زیادتی ہوگئی اور آپ کہتے ہیں بلب خراب ہیں، شام تک تمام لائٹس ٹھیک کروا کر رجسٹرار کو رپورٹ پیش کی جائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.