زیادتی کے بعد قتل

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 09, 2018

چولستان میں جاں بحق ہونے والی 3 بچیاں بھوک پیاس سے نہیں بلکہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس 12 جون کو جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان میں 3 کمسن بچیوں کی شدید گرمی اور ریت کے طوفان میں تین دن تک بھوک اور پیاس کی حالت میں بھٹکنے کے بعد زندگی کی بازی ہارنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم بچیوں کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طاہرہ بی بی، اللہ مافی اور ثریا بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ فرانزک رپورٹ میں نئے انکشاف کے بعد تھانہ فورٹ عباس پولیس نے قتل اورزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے 174 کے تحت رسمی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالے کردی تھیں۔ اورایکسپریس نیوز نے بچیوں کی ہلاکت کے بارے میں 17 جون کو ایک رپورٹ بھی نشرکی تھی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.