Connect with us

پاکستان

بہتری کا خواہاں

Published

on

بہتری کا خواہاں

روسی سفیر الیگزے یوریوِچ دیدوو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ تحریک انصاف سے جاری بیان کے مطابق روسی سفیر نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات میں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ماسکو، پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے اور روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اور کیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہاں اور باہمی تعاون کی راہ میں حائل مسائل کے فوری حل کی تدبیر کرنا ہوگی، جبکہ پاکستانی اور روسی بینکوں کے درمیان براہ راست روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ الیگزے یوریوِچ دیدوو نے روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستانی پائلٹس کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں، جبکہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینا چاہیں گے۔

پاکستان

غفلت سے خاتون جاں بحق

Published

on

ایک اور شکار

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا لیکن لواحقین کو تاحال انصاف نہ مل سکا-

Continue Reading

پاکستان

تقرر و تبادلے

Published

on

تقرر و تبادلے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

Published

on

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نئی حکومت مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جس کے لئے ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے‌ ترقی کے حصول کیلئے تمام اراکین کو 100 دن کا روڈ میپ دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں