حلف 18 اگست کو

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 10, 2018

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 18اگست کو پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اس بات کا اظہار تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ عمران خان 18اگست کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل 13 اگست اور اس کے بعد 15 اگست کے حوالے سے خبریں گرم تھیں کہ اس دن عمران خان بطور وزیر اعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کیا ہے، اس اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا چناؤ کیا جائے گا، وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.