Connect with us

پاکستان

پاکستانی طالبہ کا اعزاز

Published

on

پاکستانی طالبہ کا اعزاز

برطانوی ہائی کمشنر نے پہلا عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ پاکستانی طالبہ ثناء گل کو دے دیا، سکالرشپ کا مقصد انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ اسلام آباد میں عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی طالبہ ثناء گل کو پہلا عاصمہ جہانگیر اسکالر شپ دیا گیا۔تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر ٹامس ڈریو نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک قابل ذکر خاتون تھیں ،وہ انسانی حقوق کی علمبردار اور خواتین اور بچوں اور مظلوم لوگوں کے حقوق کیلئے لڑیں۔

پاکستان

نیا بینچ تشکیل

Published

on

نیا بینچ تشکیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت کل کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔

Continue Reading

پاکستان

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

Published

on

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

تحریک انصاف کے قاسم خان سوری ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے قاسم خان سوری نے 183 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف اپوزیشن امیدوار اسعد محمودنے 144 ووٹ حاصل کیے ،ڈپٹی سپیکر کےلئے 328 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا

Continue Reading

پاکستان

گھتم گتھا

Published

on

گھتم گتھا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں اور حلف برداری کی تقریب کے دوران اور بعد تک ن لیگی اراکین کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی اور اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی پیچھے بیٹھے مسکراتے اور ہنستے رہے ۔ ایاز صادق نے اسد قیصر سے حلف لینا شروع کیا تو ن لیگی اراکین کی جانب سے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا گیا اور ” ووٹ کو عزدو “ ، ” چوری کا مینڈینٹ نامنطور نا منظور “ کے نعرے لگائے گئے ، اسد قیصر نے سپیکر کی نشست سنبھالنے کے بعد ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس پندرہ منٹ کیلئے ملتوی کر دیا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ن لیگی اراکین نے عمران خان کی نشست کے سامنے آ کر احتجاج شروع کر دیا تاہم اس موقع پر عمران خان بیٹھے شیریں مزاری کے ساتھ گفتگو کرتے رہے اور مسکراتے رہے ۔

Continue Reading

مقبول خبریں