جناح پر حملہ

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 10, 2018

ڈان گروپ پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پابندیاںل گانے کا معاملہ زور پکڑنے لگا،اسٹیبلشمنٹ کی پابندیوں کیخلاف ڈان گروپ کی انتظامیہ ،ورکرز اور صحافتی تنظیموں نے ڈٹ کا مقابلہ کرنے اور احتجاج کا فیصلہ کر لیا جبکہ دوسری جانب صحافتی تنظیموں سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے میڈیا پر پابندیوں کیخلاف شدید مذمت کی اور کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے میڈیا کے اداروں پر پابندیاں آزاد صحافت پر حملہ ہے ،اگر میڈیا پر پابندیاںعائد کی گئیں تو وہ ملک و قوم کےلئے خطرناک ثابت ہونگی ،صحافی برادری کا کہنا ہے کہ جناح کے ہاتھ سے لگایا گیا یہ درخت کبھی سوکھنے نہیں دینگے اور اس درخت پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف ڈ ٹ کر مقابلہ کرینگے اگر جناح کے درخت کو نقصان پہنچایا گیا تو صحافی برادری ہر اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی ۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.