Connect with us

پاکستان

اکثریت مل گئی

Published

on

اکثریت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوااسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل کرلی، خواتین کی 22مخصوص نشستوں میں سےپی ٹی آئی کو15نشستیں ملیں ، ایم ایم اے نشستوں کے لحاظ سے دوسری اور اے این پی تیسری پوزیشن پرہے۔
خیبرپختونخوا میں انتخاب 99جنرل نشستوں میں سے 97پرانتخابات ہوئے، ہارون بلوراوراکرام اللہ گنڈاپورکی شہادت کے باعث 2 حلقوں پرانتخاب ملتوی کیا گیا، ان میں سے پی ٹی آئی کو65نشستوں پرکامیابی حاصل ہوئی تاہم پی کے24شانگلہ کاانتخاب خواتین ووٹنگ کم ہونے کی وجہ سے کالعدم قراردے دیا گیا تھا۔ ایوان میں تحریک انصاف کو64جنرل نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ اس کےحصےمیں خواتین کی 15اوراقلیتوں کی 2مخصوص نشستیں بھی آئیں گی جس کے بعد تحریک انصاف 81ارکان کے ساتھ سرفہرست رہے گی۔ ادھر متحدہ مجلس عمل نے10جنرل، 3خواتین اورایک اقلیتی نشست سمیت 14نشستوں کے ساتھ دوسرےاورعوامی نیشنل پارٹی7جنرل اور2خواتین نشستیں حاصل کرکے تیسری پوزیشن پرآگئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے 5 اورپیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ان دونوں جماعتوں کےحصےمیں بھی خواتین کی ایک، ایک نشست آئے گی ، صوبے میں 6آزاد ارکان کامیاب ہوئےپی ٹی آئی کی خیبرپختونخوااسمبلی میں دوتہائی سے اکثریت، خواتین کی 15نشستیں بھی حاصل کر لیں۔

پاکستان

نیب طلب

Published

on

نیب طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور پنجاب اسمبلی میں نامزد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو جمعرات کو طلب کیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران اور ان کے اہل خانہ کے نام بہت سی کمپنیوں میں شئیرز اور مختلف بینکوں میں بہت بڑی رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔مراسلے میں کہا گیا چوہدری برادران نیب لاہور کو اپنے اثاثوں سے متعلق مصدقہ پرفارما جمع کرانے میں ناکام رہے اور انہیں پرفارما جمع کرانے کے لیے متعدد بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔

Continue Reading

پاکستان

جلد باہر ہونگے

Published

on

جلد باہر ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، جیسا سلوک نوازشریف سے کیا گیا، کسی دہشت گرد سے بھی نہیں کیا گیا تاہم نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سےعدالت میں ملاقات کی ہے انہوں نے 14 اگست کی مبارکباد دی ہے جب کہ نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے اور امید ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی عید اپنے لوگوں کے درمیان منائیں گے۔

Continue Reading

پاکستان

کرپشن کا الزام

Published

on

کرپشن کا الزام

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے سی ای او پر بے ضابطگیوں کا الزام لگا دیامالی بحران کی شکار قومی ائیرلائن کو ایک اور مشکل کا سامنا، سی ای او مشرف رسول کے خلاف فنانس ڈپارٹمنٹ نے بے ضابطگیوں کے الزام لگا کر محاذ کھول دیا، چیئرمین اور پی آئی اے آڈٹ کمیٹی بورڈ کو خط لکھ کر صورتحال معمول پر لانے کی اپیل کر دی۔گزشتہ دنوں مشرف رسول نے گھپلوں کے انکشاف پر چیف فنانس افسر نیئر حیات کو شوکاز نوٹس دیا تھا، اب فنانس ڈپارٹمنٹ نے چیئرمین پی آئی اے کو خط لکھ ڈالا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ سی ای او بہت زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔ فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران کے مطابق 2018ء کیلئے ایک سو گیارہ بلین روپے کا بجٹ پلان تھا، قومی ائیرلائن کو ماہانہ نو ارب پچیس کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے، شارٹ فال کو بڑی مشکل سے پورا کیا جا رہا ہے۔خط کے مطابق جہازوں پر مارخور پینٹ کرنے کیلئے قواعد و ضوابط نظر انداز کئے گئے، فنانس ڈپارٹمنٹ نے اعتراضات اٹھائے لیکن اس کے باجود ادائیگی کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور آٹھ تجربہ کار افسران کا دیگر شعبوں میں تبادلہ کر دیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ نیب نے بھی سی ای او کی تقرری اور قواعد کی خلاف ورزی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ خط میں آڈٹ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ مداخلت کر کے صورتحال معمول پر لائے۔

Continue Reading

مقبول خبریں