Connect with us

پاکستان

حقائق کا رخ متعین

Published

on

حقائق کا رخ متعین

سپریم کورٹ میں این آر او کیس میں وزارت قانون کے جمع شدہ جواب نے حقائق کا رخ متعین کر دیا ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف این آر او کیس میں وزارت قانون کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ غبن کی رقم ریکور کرنے کا اختیار وزارت قانون کے پاس نہیں کیونکہ ہمیں احتساب کا مینڈیٹ نہیں دیا گیا کرپشن، بے ضابطگیوں یا اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف کارروائی نیب کے دائرہ کار میں ہے 8 مئی 2008 میں سوئس حکام کو آصف زرداری کے مقدمات سے دستبرادری کا خط سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم نہیں لکھا تھا بعدازاں 5 نومبر 2012 میں سوئس حکام کو سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس مقدمات دوبارہ کھولنے اور ملک قیوم کا خط واپس لینے کے لئے خط لکھا گیا جس کا جواب فروری 2013 میں دیا گیا کہ سوئس حکام کے مطابق آصف زرداری کیخلاف مقدمات سوئس عدلیہ کے فیصلہ کے نتیجہ میں باضابطہ طور پر بند ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی تحریک میں سیاست دانوں نے ملکی مفاد عامہ کی بجائے ذاتی مفاد کے لئے ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں جس کا قوم کو پتہ نہ چلتا اگر احتساب نہ کیا جاتا-

پاکستان

غفلت سے خاتون جاں بحق

Published

on

ایک اور شکار

بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا نے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کیخلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا لیکن لواحقین کو تاحال انصاف نہ مل سکا-

Continue Reading

پاکستان

تقرر و تبادلے

Published

on

تقرر و تبادلے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے چار پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان گوہر مشتاق بھٹہ کو ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور جبکہ ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول بہاولپور مِس ہما نصیب کو ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول ڈی جی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور محمود الحسن گیلانی کو بٹالین کمانڈر (5) پنجاب کانسٹیبلری لاہور کی خالی آسامی پر اور ایس پی انوسٹی گیشن حافظ آباد مِس صدف فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

Published

on

بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھائینگے

نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا نئی حکومت مقبوضہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائے گی پاکستان اپنے ہمسائیوں سمیت خطے کے تمام ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے جس کے لئے ملک کے تمام اداروں میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے‌ ترقی کے حصول کیلئے تمام اراکین کو 100 دن کا روڈ میپ دے دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاسی جماعتوں کے تمام منتخب اراکین کی مدد سے ملک کو آگے لے جائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں