Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

پلڑہ بھاری

Rashid Saeed

Published

on

قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری ہوگیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی و صابوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے جس کے تحت تحریک انصاف 158 اراکین کے ساتھ سب سے آگے نکل گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 116 جنرل نشستیں جیتیں اور 9 آزادا اراکین پی ٹی آئی میں شامل ہوئے جس کے بعد ان کی تعداد 125 ہو گئی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخابات میں قومی اسمبلی کی 64 نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔متحدہ مجلس عمل نے 12 نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہواایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی نے قومی اسمبلی کی 4، 4 نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن دونوں جماعتوں کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔بلوچستان نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کر سکی اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے قومی اسمبلی میں دو نشستیں جیتیں اور کوئی بھی آزاد رکن ان کے ساتھ شامل نہیں ہوا۔عوامی نیشنل پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی نے بھی قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست جیتی۔

Advertisement

پاکستان

ہیلمٹ پہننے سے انکار

Published

on

sikh

پاکستان میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پگڑی ان کے سرکا تاج اورمذہبی معاملات کا حصہ ہے تاہم وہ پگڑی کے اوپرکوئی اور چیز پہننے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سیکریٹری جنرل سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ عدالتی احکامات سر آنکھوں پر لیکن دنیا بھر میں سردار جو پگڑی پہنتے ہیں یہ ایک طرح کا ہیلمٹ ہی ہے، ہیلمٹ پہننے کا مقصد بھی یہ ہوتا ہے کہ خدانخواستہ کسی حادثے کی صورت میں سرچوٹ لگنے سے محفوظ رہ سکے۔

انھوں نے بتایا بھارت سمیت ایسے تمام ممالک جہاں سکھ کمیونٹی آباد ہے وہاں خاص قسم کی عینک تیارکی جاتی ہے جس سے چہرہ ڈھانپنے میں مدد ملتی ہے۔واضع رہے کہ سکھوں کے احتجاج کی وجہ سے ہمسایہ ملک بھارت میں سپریم کورٹ نے سکھوں کے ہیلمٹ پہننے کی پابندی ختم کردی ہے۔

Continue Reading

پاکستان

غیر ملکی دوروں کا آغاز

Published

on

mran khan

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہوگئے، اس سلسلے میں وہ کل سے 3 غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔وزیراعظم عمران خان پیر 22 اکتوبر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کر رہے ہیں، پہلے وہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔28 اکتوبر کو وزیراعظم ملائشیا روانہ ہوں گے جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم 29 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور 3 نومبر کو سہ روزہ دورے پر چین چلے جائیں گے جہاں وہ سی پیک اور معاشی تعاون پر مذاکرات کریں گے۔

Continue Reading

پاکستان

جعلی ڈگریاں فروخت کرنیوالا ٹیچر

Published

on

fake degree

اینٹی کرپشن حکام نے ملتان میں جامعہ کراچی کی جعلی ڈگریوں کی فروخت کے الزام میں سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول بلند پور کے ٹیچر محمد نواز پر 3 لاکھ روپے کے عوض ایک لڑکی کو بی اے کی جعلی ڈگری دینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ دوران تحقیقات ملزم نے 4 افراد کو بی  اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں دینے کا بھی اعتراف کیا۔

حکام کے مطابق ملزم کو جامعہ کراچی کے عملے کے بعض افراد ڈگریاں فراہم کرتے ہیں، جنہیں وہ فروخت کردیتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں