علیم خان کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے پھر سرگرم

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 12, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے پھر بھرپور کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جہانگیر ترین علیم خان کے ساتھ مل کر پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ سے نہ صرف ملاقات کر رہے ہیں بلکہ اپنی اتحادی جماعت ق لیگ اور مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ جہانگیر ترین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اس حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.