فیصلہ چیلنج

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 12, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 23 میں خواتین کی کم ووٹنگ پرالیکشن کالعدم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پرعدالت سے رجوع کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ کسی امیدوارنے خواتین کے کم ووٹ ڈالنے کی شکایت نہیں کی، معاملے پربابراعوان قانونی معاونت فراہم کریں گے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت سازی کا مرحلہ بہترطریقے سے طے پا رہا ہے جبکہ حکومت سازی سےمتعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.