Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

نیا پرومو جاری

Rashid Saeed

Published

on

پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا 2018 کے موقع پر نشان حیدر پانے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کردہ ترانے ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کا نیا پرومو جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمارے نشان حیدر ہمارا فخر ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع و شہداء پر ریلیز کیے جانے والے ترانے کا نیا پرومو جاری کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم دفاع و شہدا 2018 سے متعلق ترانے کی ویڈیو میں پاکستان کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے نشان حیدر اور دیگر شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ترانہ ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کی پرومو ویڈیو جاری ہونے کے بعد ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔

پاکستان

شاہد آفریدی نے پاکستان اور کشمیریوں کی توہین کی

Published

on

kh asif shahid afridi

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی پر شدید تنقید کی ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آ صف کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی توہین کی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی توہین کی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے شاہد آفریدی سے محبت ہے۔ سوال ان کی عقل سے باہر تھا۔واضح رہے کہ شاہدآفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالیسے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔

Continue Reading

پاکستان

جلد ون ٹو ون ملاقات کا امکان

Rashid Saeed

Published

on

imran khan and bilawal bhutto

وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے سپرائزدیں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں وہ بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ پیشکش کریں گے۔

واضح ہو کہ اس حوالہ سے حکومتی ارکان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں بہت سے اہم معاملات طے پا چکے ہیں تاہم حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس عہدہ کو سنبھالنے کے حوالہ سے تردید بھی کی جا چکی ہے ۔ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے کی خود پیشکش کریں گے۔ 

Continue Reading

پاکستان

مریم نواز کو ریاستی اداروں کی اہم پیشکش

Rashid Saeed

Published

on

mariyam nawaz

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بڑی پیشکش کر دی گئی ہے ۔ اس پیشکش کے حوالہ سے مریم نواز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بعض ریاستی اداروں میں موجود بااثر شخصیات نے مریم نواز کو پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک چلی جائیں اور وہاں پر 3 سے 4 سال کا عرصہ گزر لیں اور انہیں یقین دلایا گیا کہ جب ان کی وطن واپسی ہو گئی تو یہاں پر ان کے لیے حالات اس قدر ساز گار بنا دیئے جائیں گے کہ ان کے لیے اپنا سیاسی کیرئیر جاری رکھنا آسان ہی نہیں بلکہ سود مند بھی ثابت ہوگا تاہم مریم نواز نے اس بڑ ی پیشکش پر ابھی کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں