Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

ڈیم فنڈ میں جمع کروائی جانیوالی رقم کسی اور اکاﺅنٹ میں منتقل ہونے کا انکشاف

Zeeshan Ali

Published

on

cashier bank

وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ڈیمز فنڈ میں پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عطیات جمع کرائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم لاہور کا رہائشی ایک شخص جب ڈیمز فنڈ میں رقم جمع کرانے گیا تو ایسا ہوشربا انکشاف ہو گیا کہ چیف جسٹس تو کیا وزیراعظم بھی شدید برہم ہو جائیں گے۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی لاہور میں واقع ایک برانچ کا ملازم ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی جانے والی رقم نامعلوم اکاﺅنٹ میں منتقل کرتا ہوا پکڑا گیا۔ متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ رقم جمع کرانے گیا تو ڈیپوزٹ فارم بھرا گیا اور پھر رقم جمع کرائی گئی جس کے بعد ڈیوٹی پر موجود کیشئر نے ڈیپوزٹ فارم پر دستخط کئے اور مہر لگائی اور زبانی ہی بتا دیا کہ آپ کی رقم ڈیمز فنڈ میں منتقل ہو گئی ہے۔

رقم کی منتقلی کے حوالے سے تذبذب کے شکار شہری نے یہ جاننے کیلئے کہ آیا اس کی رقم واقعی صحیح اکاﺅنٹ میں منتقل کی گئی ہے یا نہیں، نے ثبوت کے طور پر کیشئر سے ڈیپوزٹ سلپ مانگی تو اس نے سلپ دینے سے صاف انکار کر دیا اور یہی کہتا رہا کہ اس کی رقم ڈیمز فنڈ میں منتقل ہو گئی ہے۔

شہری اس تمام صورتحال سے بددل ہو کر چلا گیا لیکن پھر صورتحال کو مزید جانچنے کیلئے دوسری برانچ سے مزید 500 روپے فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا۔ وہ اسی بینک کی ایک اور برانچ پر گیا اور رقم جمع کروائی تو کیشئر نے حیران کن طور پر اسے ڈیپوزٹ سلپ فراہم کر دی جس پر ڈیمز فنڈ کیلئے اکاﺅ نٹ نمبر اور رقم کی منتقلی کی تفصیلات بھی درج تھیں۔

مذکورہ برانچ منیجر سے جب اس حوالے سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے تصدیق کی کہ اگر کوئی کسٹمر اصرار کرے تو اسے ڈیپوزٹ سلپ فراہم کرنا لازمی ہے اور جب اسے پہلی پرانچ کے کیشئر کے روئیے سے متعلق بتایا تو انہوں نے بھی اس کے روئیے پر شک کا اظہار کیا۔

اس سب کے بعد متاثرہ شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ پہلی برانچ پر پہنچ گیا اور آپریشن منیجر کو ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے جواب طلب کیا جس پر اس نے ڈیمز فنڈ کیلئے جمع کرائی جانے والی رقم نامعلوم اکاﺅنٹ میں منتقل ہونے کا اعتراف تو کر لیا مگر ساتھ ہی اسے ’غلطی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ اکاﺅنٹ سے رقم واپس حاصل کر کے ڈیمز فنڈ کیلئے مخصوص اکاﺅ نٹ میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اگر آپ کو بھی اس طرح کے کسی معاملے کا سامنا کرنا پڑے تو فوراً بینک کے منیجر سے رابطہ کر کے شکایت درج کروائیں اور اگر پھر بھی تسلی نہ ہو تو پھر ای میل کے ذریعے سٹیٹ بینک سے بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔

پاکستان

سیز فائر، ہاتھ ملالیا

Published

on

fwad ch mushahid ulaha

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نشست پر جاکر ان سے ہاتھ ملایا ۔

مشاہد اللہ خان ٹہلتے ٹہلتے ہوئے فواد چوہدری کی نشست کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملاکر اپنی جانب سے سیز فائرکیا۔

ن لیگی سینیٹر نے دو روز پہلےوفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف سخت تقریر کی تھی ،جس کے جواب میں آج فواد چوہدری نےن لیگ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا ۔

فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان کے ہاتھ ملنے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ایوان کا ماحول بھی اچھا ہوجائےگا۔

Continue Reading

پاکستان

شاہد آفریدی نے پاکستان اور کشمیریوں کی توہین کی

Published

on

kh asif shahid afridi

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی پر شدید تنقید کی ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آ صف کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی توہین کی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی توہین کی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے شاہد آفریدی سے محبت ہے۔ سوال ان کی عقل سے باہر تھا۔واضح رہے کہ شاہدآفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالیسے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔

Continue Reading

پاکستان

جلد ون ٹو ون ملاقات کا امکان

Rashid Saeed

Published

on

imran khan and bilawal bhutto

وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے سپرائزدیں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں وہ بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ پیشکش کریں گے۔

واضح ہو کہ اس حوالہ سے حکومتی ارکان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں بہت سے اہم معاملات طے پا چکے ہیں تاہم حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس عہدہ کو سنبھالنے کے حوالہ سے تردید بھی کی جا چکی ہے ۔ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے کی خود پیشکش کریں گے۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں