Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

اپنے کفن کے بارے میں پہلے ہی بتایا دیا۔۔۔ بڑی خبر منظر عام پر

Rashid Saeed

Published

on

kalsoom nawaz

سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کی ایک اور وصیت سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے وصیت کی تھی کہ میں جب میں فوت ہو جاؤں تو مجھے کفن میں نہیں بلکہ احرام میں دفن کیا جائے اور میری میت کے ساتھ خانہ کعبہ کا غلاف بھی رکھا جائے ۔

بیگم کلثوم نواز کی اس وصیت کے حوالہ سے ان کے قریبی خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ بیگم کلثوم نواز کی اس وصیت پر عمل کیا جائے گا اور ان کو کفن کی بجائے احرام کے ساتھ لحد میں اتارا جائے گا اور ان کی میت کے ساتھ خانہ کعبہ کا غلاف بھی رکھا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور بیٹی مریم نواز 2017ء میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے گے تھے اوروہاں سے خانہ کعبہ کے غلاف کا ٹکڑا بھی ساتھ لے کر آئے تھے ۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے یہ وصیت کی تھی کہ فوت ہونے کے بعد ان کو کفن کی بجائے احرام میں دفن کیا جائے اور جب ان کی میت کو لحد میں اتارا جائے تو خانہ کعبہ کا غلاف بھی ان کی میت کے ساتھ رکھا جائے۔

پاکستان

شاہد آفریدی نے پاکستان اور کشمیریوں کی توہین کی

Published

on

kh asif shahid afridi

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی پر شدید تنقید کی ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آ صف کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی توہین کی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی توہین کی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے شاہد آفریدی سے محبت ہے۔ سوال ان کی عقل سے باہر تھا۔واضح رہے کہ شاہدآفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالیسے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔

Continue Reading

پاکستان

جلد ون ٹو ون ملاقات کا امکان

Rashid Saeed

Published

on

imran khan and bilawal bhutto

وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے سپرائزدیں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں وہ بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ پیشکش کریں گے۔

واضح ہو کہ اس حوالہ سے حکومتی ارکان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں بہت سے اہم معاملات طے پا چکے ہیں تاہم حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس عہدہ کو سنبھالنے کے حوالہ سے تردید بھی کی جا چکی ہے ۔ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے کی خود پیشکش کریں گے۔ 

Continue Reading

پاکستان

مریم نواز کو ریاستی اداروں کی اہم پیشکش

Rashid Saeed

Published

on

mariyam nawaz

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بڑی پیشکش کر دی گئی ہے ۔ اس پیشکش کے حوالہ سے مریم نواز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بعض ریاستی اداروں میں موجود بااثر شخصیات نے مریم نواز کو پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک چلی جائیں اور وہاں پر 3 سے 4 سال کا عرصہ گزر لیں اور انہیں یقین دلایا گیا کہ جب ان کی وطن واپسی ہو گئی تو یہاں پر ان کے لیے حالات اس قدر ساز گار بنا دیئے جائیں گے کہ ان کے لیے اپنا سیاسی کیرئیر جاری رکھنا آسان ہی نہیں بلکہ سود مند بھی ثابت ہوگا تاہم مریم نواز نے اس بڑ ی پیشکش پر ابھی کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں