Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

سگہ خون سفید ہو گیا …….. بدبخت نوجوان نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا

Zeeshan Ali

Published

on

T H Q cheecha watni

چیچہ وطنی :آوارہ گری سے منع کر نے پر نوجوان نے سگے بہن بھائی کو قتل ،ماں باپ کو زخمی کردیا

چیچہ وطنی میں بدبخت نوجوان نے معمولی گھریلو ناچاقی پر چھرے سے بہن بھائی کو قتل جبکہ والد ،والدہ بھائی اور بہن کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چیچہ وطنی کے محلہ احمد نگر کے رہائشی ملزم وسیم کو دو روز قبل باپ نے اپنے ایک دوست سے پیسے لینے کے لئے بھیجا۔

نجی ٹی وی کے مطابق باپ کے کہنے کے باوجود ملزم پیسے لینے نہ گیا بلکہ آوارہ گردی کے لئے نکل گیا جس پر باپ بیٹے میں جھگڑا ہوا، باپ آوارہ گردی پر ملزم کو ڈانٹا جس کا اسے رنج تھا ، گزشتہ رات ملزم نے کھانے میں نشہ آور گولیاں ملا دیں، سب کے سوجانے پر ملزم نے چھرے سے ماں باپ ،دو بھائی اور دو بہنوں کے گلے پر وار کیے جس سے ایک بھائی اور بہن جاں بحق ہوگئے جبکہ والد والدہ دوسرے بھائی اور بہن شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت تشویشناک ہونے پر ملزم کی والدہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ آوارہ گردی سے روکنے پر پہلے بھی باپ نے کئی بار ملزم کو وسیم کو ڈانٹا لیکن ملزم آّوارہ گردی سے باز نہیں آیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پاکستان

سیز فائر، ہاتھ ملالیا

Published

on

fwad ch mushahid ulaha

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نشست پر جاکر ان سے ہاتھ ملایا ۔

مشاہد اللہ خان ٹہلتے ٹہلتے ہوئے فواد چوہدری کی نشست کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملاکر اپنی جانب سے سیز فائرکیا۔

ن لیگی سینیٹر نے دو روز پہلےوفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف سخت تقریر کی تھی ،جس کے جواب میں آج فواد چوہدری نےن لیگ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا ۔

فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان کے ہاتھ ملنے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ایوان کا ماحول بھی اچھا ہوجائےگا۔

Continue Reading

پاکستان

شاہد آفریدی نے پاکستان اور کشمیریوں کی توہین کی

Published

on

kh asif shahid afridi

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی پر شدید تنقید کی ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آ صف کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی توہین کی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی توہین کی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے شاہد آفریدی سے محبت ہے۔ سوال ان کی عقل سے باہر تھا۔واضح رہے کہ شاہدآفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالیسے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔

Continue Reading

پاکستان

جلد ون ٹو ون ملاقات کا امکان

Rashid Saeed

Published

on

imran khan and bilawal bhutto

وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے سپرائزدیں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں وہ بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ پیشکش کریں گے۔

واضح ہو کہ اس حوالہ سے حکومتی ارکان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں بہت سے اہم معاملات طے پا چکے ہیں تاہم حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس عہدہ کو سنبھالنے کے حوالہ سے تردید بھی کی جا چکی ہے ۔ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے کی خود پیشکش کریں گے۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں