Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

منرل واٹر کمپنیوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت ہو گیا

Zeeshan Ali

Published

on

waterjars

چیف جسٹس پاکستان نے منرل واٹر کمپنیوں کی طرف سے زیر زمین پانی کے استعمال کے معاملے پر از خود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کٹاس راج مندر کو درپیش ماحولیاتی مسائل کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ زمین سے پانی کھینچا جارہا ہے اور بیچے جا رہا ہے، پانی بیچنے والی کمپنیاں کوئی قیمت بھی ادا کرہی ہیں یا نہیں؟

جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ بتائیں پانی بیچنے والی کمپنیاں کتنا پانی استعمال کر رہی ہیں؟ رپورٹ شام تک مل جانی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے پر مزید سماعت ہفتے کو لاہور میں ہوگی لہٰذا کراچی کی کمپنیاں بھی وہیں آجائیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پانی اب مفت نہیں ملنا، یہ سونے کی چیز بن گئی ہے۔کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ کٹاس راج کے قرب و جوار میں موجود سیمنٹ کی تین فیکٹریوں کو پانی کی فراہمی کا بندوبست کردیا گیا ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا علاقے میں 12 فیکٹریاں ہیں سب کے معاملات دیکھیں، کسی ایک کو ٹارگٹ نہیں کرنا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا سیمنٹ فیکٹریوں کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال کا فارمولہ طے کر لیا ہے اور قیمت کا تعین کرنا باقی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا بتائیں کیا پنجاب کی تمام سیمنٹ فیکٹریاں پانی کی قیمت ادا کر رہی ہیں یا نہیں؟ پانی کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار سے متعلق بھی رپورٹ دی جائے۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ایک ماہ کا ٹائم مانگنے پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا ایک ماہ کیوں دیں؟ اگر آپ سے کام نہیں ہوتا تو گھر چلے جائیں، تین دنوں میں رپورٹ دیں۔

عدالت نے کٹاس راج مندر کے چشمے کے خشک ہونے کے معاملے پر تفصیلی رپورٹ بھی منگل تک طلب کرلی ہے جب کہ عدالت نے چکوال کے علاقے میں قائم دیگر فیکٹریوں کی وجہ سے زیر زمین پانی کی قلت کا جائزہ لینے کا بھی حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

پاکستان

سیز فائر، ہاتھ ملالیا

Published

on

fwad ch mushahid ulaha

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نشست پر جاکر ان سے ہاتھ ملایا ۔

مشاہد اللہ خان ٹہلتے ٹہلتے ہوئے فواد چوہدری کی نشست کے پاس پہنچے اور ان سے ہاتھ ملاکر اپنی جانب سے سیز فائرکیا۔

ن لیگی سینیٹر نے دو روز پہلےوفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف سخت تقریر کی تھی ،جس کے جواب میں آج فواد چوہدری نےن لیگ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا ۔

فواد چوہدری اور مشاہد اللہ خان کے ہاتھ ملنے پر چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ایوان کا ماحول بھی اچھا ہوجائےگا۔

Continue Reading

پاکستان

شاہد آفریدی نے پاکستان اور کشمیریوں کی توہین کی

Published

on

kh asif shahid afridi

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی پر شدید تنقید کی ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آ صف کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی توہین کی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی توہین کی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے شاہد آفریدی سے محبت ہے۔ سوال ان کی عقل سے باہر تھا۔واضح رہے کہ شاہدآفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالیسے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔

Continue Reading

پاکستان

جلد ون ٹو ون ملاقات کا امکان

Rashid Saeed

Published

on

imran khan and bilawal bhutto

وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے سپرائزدیں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں وہ بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ پیشکش کریں گے۔

واضح ہو کہ اس حوالہ سے حکومتی ارکان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں بہت سے اہم معاملات طے پا چکے ہیں تاہم حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس عہدہ کو سنبھالنے کے حوالہ سے تردید بھی کی جا چکی ہے ۔ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے کی خود پیشکش کریں گے۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں