Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

پاکستانیوں کےلئے خوشخبری ……..بجلی پیداوار میں 300 میگا واٹ کا اضافہ

Zeeshan Ali

Published

on

Tarbela_Dam,_KPK,_Pakistan

تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے دوسرے یونٹ میں دوبارہ آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق دونوں یونٹس سے 770میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جارہی ہے

ترجمان کے مطابق منصوبے کے پہلے یونٹ کو 300 میگاواٹ لوڈ پر چلایا جارہا ہے جبکہ دوسرے یونٹ سے پیدا ہونے والی بجلی بھی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔1410میگاواٹ کا چوتھا تربیلا توسیعی منصوبہ اس سال مارچ میں اپنے افتتاح کے فوری بعد بند ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق آبی ذخیرے میں پانی کی انتہائی کم آمد کے باعث مٹی کی زیادہ مقدار آنے اور پن اسٹاک والو میں خرابی کی وجہ سے منصوبے کے گیٹ مٹی میں پھنس گئے تھے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا نے 8ستمبر کو خرابی دور کرکے منصوبے بے کا پہلا یونٹ چلا دیا تھا، منصوبے سے بجلی پیداوار کیلئے دوسرا یونٹ بھی چلا دیا گیا ہے۔واپڈا ترجمان کے مطابق تیسرے یونٹ سے بجلی پیداوار بھی اسی ماہ شروع ہو جائے گی

پاکستان

شاہد آفریدی نے پاکستان اور کشمیریوں کی توہین کی

Published

on

kh asif shahid afridi

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی پر شدید تنقید کی ہے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ آ صف کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی نے اپنے وطن کی توہین کی، کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی بھی توہین کی گئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے شاہد آفریدی سے محبت ہے۔ سوال ان کی عقل سے باہر تھا۔واضح رہے کہ شاہدآفریدی کا ایک تقریب کے دوران کشمیری جدوجہد کے حوالیسے ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔جس پر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہہ میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں، انھیں ان کا حق ضرور ملنا چاہیے۔شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ان کا حق ملنا چاہیے، بھارتی میڈیا میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے، میں کشمیریوں کی جدوجہد کا احترام کرتا ہوں۔

Continue Reading

پاکستان

جلد ون ٹو ون ملاقات کا امکان

Rashid Saeed

Published

on

imran khan and bilawal bhutto

وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے سپرائزدیں گے۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اس ملاقات میں وہ بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کی باضابطہ پیشکش کریں گے۔

واضح ہو کہ اس حوالہ سے حکومتی ارکان اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں بہت سے اہم معاملات طے پا چکے ہیں تاہم حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس عہدہ کو سنبھالنے کے حوالہ سے تردید بھی کی جا چکی ہے ۔ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلاول بھٹو سے ملاقات کر کے انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے کی خود پیشکش کریں گے۔ 

Continue Reading

پاکستان

مریم نواز کو ریاستی اداروں کی اہم پیشکش

Rashid Saeed

Published

on

mariyam nawaz

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو بڑی پیشکش کر دی گئی ہے ۔ اس پیشکش کے حوالہ سے مریم نواز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بعض ریاستی اداروں میں موجود بااثر شخصیات نے مریم نواز کو پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک چلی جائیں اور وہاں پر 3 سے 4 سال کا عرصہ گزر لیں اور انہیں یقین دلایا گیا کہ جب ان کی وطن واپسی ہو گئی تو یہاں پر ان کے لیے حالات اس قدر ساز گار بنا دیئے جائیں گے کہ ان کے لیے اپنا سیاسی کیرئیر جاری رکھنا آسان ہی نہیں بلکہ سود مند بھی ثابت ہوگا تاہم مریم نواز نے اس بڑ ی پیشکش پر ابھی کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں