بھارت امن تباہ کرنا چاہتا ہے

حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزادکشمیر کا امن تباہ کر دیا ہے، وزیراعظم آزادکشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، بھارت نے مقبوضہ وادی سمیت آزاد کشمیر کا امن تباہ کر دیا ہے، کشمیری بہادر قوم اور نہتے ہو کر بھی جذبہ آزادی سے بھرپور ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو این میں بہت اچھی تقریر کی ہے۔

انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نہتی جنگ لڑ رہے ہیں، بھارتی فوجی کشمیریوں کی لاشیں غائب کر دیتے ہیں، کشمیری پر حملہ انفرادی واقعہ نہیں ہوتا یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کی تھی ،بھارت میں 8لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جائیں۔