Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

استعفے کی وجہ پنجاب کی اعلیٰ ترین شخصیات سے اختلافات

Published

on

nasir durani

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے پنجاب پولیس ریفارمز کمیٹی کے چیئرمین اور سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ علیم خان کے ساتھ اختلافات کے باعث دیا سنیئر صوبائی وزیر علیم خان اور آئی جی پنجاب کے مابین اختلافات منشاء بم کے کیس پر شروع ہوئے۔

ذرائع کے مطابق منشاء بم کو این اے 135 سے علیم خان نے ہی ٹکٹ دلوائی تھی اور منشاء بم کے فیصلوں کے پیچھے اسد کھوکھر ہیں جبکہ ناصر درانی اس ساری صورتحال سے ناخوش تھے جبکہ علیم خان نے ناصر درانی کے ساتھ اپنے تخٖظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر حکومتی  و سیاسی دباؤ نہ ڈالا جائے  جبکہ اس ساری صورتحال کے پیش نظر ناصر درآنی پر ڈباؤ ڈالا گیا جس کے باعث ناصر درانی نے استعفیٰ دے دیا ۔

Advertisement

پاکستان

مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھنے لگے

Published

on

pakistan and imf

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان کم شرح سود پر قرض کے حصول کیلئے مذاکرات کامیابی سےآگے بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں طویل مدت میں ادائیگی کے قرضے پر بات ہو رہی ہے۔ چین بھی آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے، جب کہ سعودی عرب، چین، یو اے ای سے مالی تعاون پرمذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سےکم ہوکر 1 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے۔

ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی، بہترمالی پالیسیاں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنےمیں مدد گار ثابت ہوئیں، اگست، ستمبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی رقوم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اگست اور ستمبر میں درآمدات میں اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا، درآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام کے حوالے سے امریکی مالیاتی ادارے موڈیز نے تبصرہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والا فنڈ نئی حکومت کی مدد کرے گا۔

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے متوقع آئی ایم ایف پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال جاری خسارہ چار اعشاریہ چھ فیصد رہے گا۔

سی پیک منصوبے کے قرضوں سے مالیاتی مسائل بڑھے ہیں، بیرونی ادائیگیوں کیلئے سات سے آٹھ ارب ڈالر درکار ہیں اور زرمبادلہ ذخائر دو ٘ماہ کی درآمدات کیلئے بھی کافی نہیں ہیں۔ اس پر اگلے برس سکوک اور یورو بانڈز کی ایک ارب ڈالر کی ادائیگیاں ہیں۔خام تیل کی قیمتوں کے سبب درآمدی بل بھی اونچا رہے گا۔

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام نئی حکومت کی قرض لینے کی صلاحیت بہتر کرے گا، ریٹنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے آخری پروگرام کے بعد سے معاشی توازن خراب ہوا ہے، نئے پروگرام سے ان خرابیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Continue Reading

پاکستان

ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا

Published

on

gilgit

گلگت بلتستان کے علاقے بہسل ، گیٹی داس اور بابو سر ٹاپ میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

ادھر دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث تین روز سے پھنسے ہوئے ایک غیرملکی خاتون سمیت سیاحوں اور وائلڈ لائف کے اہل کاروں کو پاک فوج کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم برف باری کے باعث بند رابطہ سڑکیں تین دن بعد بھی نہیں کھولی جاسکیں۔

اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں شدید برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

شدید برف باری کے باعث بہسل ، گیٹی داس اور بابو سر ٹاپ میں افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پاک فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں اور میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔

ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 6 خواتین اور 7 بچوں سمیت 14 افراد کو چترال اور 12 کان کنوں کو ناران بحفاظت پہنچادیا گیا۔ اس کے علاوہ بہسل کے قریب محفوظ مقام پر موجود 20 لوگوں تک کمبل اور خوراک کے پیکٹ بھی پہنچادیے گئے۔

برف باری کے باعث بابو سر ، ناران، استور اور دیوسائی سمیت دیگر رابطہ سڑکیں بند ہیں جنہیں کھولنے کے لیے انتظامیہ اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان کے مطابق اگر موسم صاف رہا تو بہسل اور جھیل لولو سر تک سڑک جلد کھول دی جائے گی۔

ادھر اسکردوکے بلند ترین تفریحی مقام دیوسائی میں شدید برفباری کے باعث تین روز سے پھنسے ہوئے سیاحوں اور وائلڈ لائف کے اہل کاروں کو پاک فوج کی مدد سے ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے دیوسائی میں پھنسے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی۔ تمام افراد کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسکردو لایا جائے گا۔ گلگت بلتستان حکومت نے ریسکیو آپریشن کیلئے پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

Published

on

UAE

 متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 22 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا ہے، وزیرخزانہ اسد عمر سے شیڈول ملاقات میں عرب امارات کے وفد سے ادھار تیل لینے پر مذاکرات ہونے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جمعہ کے روز قطری وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہے جس کے باعث عرب امارات کے وفد نے دورہ ملتوی کیا۔

Continue Reading
Advertisement
pakistan and imf
پاکستان7 گھنٹے ago

مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھنے لگے

gilgit
پاکستان8 گھنٹے ago

ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا

UAE
پاکستان8 گھنٹے ago

اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

police chief
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف ہلاک

ahad cheema
پاکستان12 گھنٹے ago

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات ، ریفرنس دائر

Peshawar house condition
پاکستان12 گھنٹے ago

پشاور کے رہائشیوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

Twitter
ٹیکنا لوجی13 گھنٹے ago

ٹویٹر صارفین ہوجائیں ہوشیار، کمپنی نے بڑا اقدام اٹھالیا

Imran khan
پاکستان13 گھنٹے ago

کپتان بڑی مشکل سے بچ گئے، درخواست مسترد

Federal Cabinet
پاکستان13 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق

Dr Faisal
پاکستان13 گھنٹے ago

کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کا اقوام عالم کو واضح پیغام

Bilawal bhutto
پاکستان14 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کا دھماکے دار بیان،عمران خان حکومت کو خبردار کردیا

veena malik
شوبز14 گھنٹے ago

’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر وینا ملک تنقید کانشانہ

kinza hashmi
شوبز14 گھنٹے ago

’ماریہ بنت عبداللہ‘کاپہلا ٹیزر آن ایئر

mobile phones
پاکستان14 گھنٹے ago

موبائل صارفین کے لیے اچھی خبر، سینٹ کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کردی

mawra hussain
شوبز14 گھنٹے ago

تم جیو ہزاروں سال

مقبول خبریں