چین سے 5 ارب ڈالر مانگ لیے

موجودہ حکومت نے چین سے فوری طور پر 5 ارب ڈالر مانگ لیے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان آج کل چین کے دورے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ آئندہ چند روز تک چین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیراطلاعات ، وزیر خارجہ سمیت دیگر وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ 

وزارت خزانہ نے وزیراعظم پاکستان کو کہا ہے کہ دیگر معاملات کے علاوہ ایجنڈے میں چین سے فوری طور پر 5 ارب ڈالر امداد کے طور پر لینے کی درخواست بھی کی جائے۔ 

جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان چین سے باضابطہ طور پر چین سے 5 ارب ڈالر امداد کی درخواست کرے گی۔ 

اس حوالے سے حکومت پاکستان اور چائینہ کے کام کے درمیان بات چیت کے آغاز ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ حکومت سمجھتی ہے کہ اگر چین پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی امداد دینے پر رضا مند ہو گیا تو آئی ایم ایف کی بہت ساری شرائط منانا لازم نہ ہو گا۔