Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

خاموشی کی وجہ منظرعام پر

Rashid Saeed

Published

on

maryam nawaz

سابق وزیراعظم کی بیٹی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی رہائی کے بعد سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے اور مسلسل خاموشی کے باعث مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

کئی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ شاید شریف برادران کی اداروں کے ساتھ کوئی ایسی ڈیل ہوئی ہے جس میں یہ بات طے ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

بعض ٹی وی اینکرز اور تبصرہ نگاروں کا خیال ہے کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی ایک مخصوص وقت کے بعد پاکستان سے باہر چلے جائیں گے اور عملی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

مسلم لیگ ن مخالف جماعتیں اور دیگر لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم کی سیاست ختم ہو چکی ہے لہٰذا وہ ماضی کا ایک حصہ ہیں اور وہ صرف اپنے کیسوں سے جان چھڑا کر ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ 

مریم نواز کے انتہائی قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز خاموشی سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ ن کے مختلف وفود سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل پر بھی مشاورت جاری ہے جبکہ وہ عوامی اجتماع سے خطاب اور دیگر سیاسی سرگرمیوں کے لیے شیڈول مرتب کر رہی ہیں ۔

مریم نواز کے قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے چہلم کے فوری بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرنا شروع کریں گی اور تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گی جس کے تحت ملک بھر میں عوامی اجتماع سے خطابات کیے جائیں گے۔ 

اس کے علاوہ ان کو یہ بھی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لیے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی کریں۔

پاکستان

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

Published

on

blackmailing-

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم اسد کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم اسد خواتین کو ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم نے متعدد جعلی فیس بک آئی ڈیز بھی بنا رکھی تھیں اور ایک خاتون کو بلیک میل کر کے اس سے 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی وصول کی تھی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا جب کہ جعلی فیس بک آئی ڈیز اور بلیک میلنگ کے لیے استعمال کی جانے والی تصاویر اور وڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں، ملزم کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

Continue Reading

پاکستان

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

Published

on

imran khan

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کی اجلاس میں شرکت سے ایوان کو تقویت ملتی ہے۔ ان دنوں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

اس تناظر میں وزیراعظم عمران خان کی اسمبلی آمد پر بھی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

Published

on

lahore election

 پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لیے کُل 11 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے۔ووٹرز کی آسانی کے لیے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئےہیں۔

Continue Reading
Advertisement
blackmailing-
پاکستان11 منٹ ago

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

safraz ahmed
کھیل23 منٹ ago

وہی کامیاب ہوگا جو نیچرل گیم کھیلے گا

cricket team
کھیل26 منٹ ago

قومی ٹیم جوہانسبرگ روانہ

rherasamay
انٹرنیشنل31 منٹ ago

تحریک عدم اعتماد ناکام

imran khan
پاکستان36 منٹ ago

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

lahore election
پاکستان40 منٹ ago

پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

vitamin d
صحت12 گھنٹے ago

وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں

imran khan
پاکستان12 گھنٹے ago

عمران خان انسٹاگرام پر دوسرے سرگرم عالمی رہنما

aquwa man film
شوبز12 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

kpk hakoomat and fata izmam
پاکستان13 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا حکومت فاٹا انضمام کے لیے سرگرم

nwaz sharif1
پاکستان13 گھنٹے ago

العزیزیہ ریفرنس؛خواجہ حارث کے دلائل مکمل

asif zardari blawal
پاکستان13 گھنٹے ago

نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

austerelia england
کھیل13 گھنٹے ago

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اورآسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

imran khan1
پاکستان13 گھنٹے ago

گیس بحران:ایم ڈیزکیخلاف تحقیقات کا حکم

pmln logo
پاکستان13 گھنٹے ago

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا

aquwa man film
شوبز12 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو17 گھنٹے ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز6 دن ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو6 دن ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز1 ہفتہ ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز1 ہفتہ ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو2 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو3 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

walk
صحت1 مہینہ ago

اعصابی پیوند نے چلنے کے قابل بنا دیا

Puppy cube
ٹیکنا لوجی1 مہینہ ago

ہموار سطح ٹچ سکرین میں تبدیل

مقبول خبریں